علاقائی

PM Modi expresses grief over Malviya Nagar Fire: مالویہ نگر آتشزدگی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا افسوس کا اظہار، مہلوکین کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا کیا اعلان

نئی دہلی: دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اس ہولناک حادثے میں اب تک 21 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا تعزیتی پیغام

وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے ذریعے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں نریندر مودی  نے کہا کہ مالویہ نگر میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متاثرہ خاندان کو مالی امداد کا اعلان

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (PMNRF) سے ہر مہلوک شخص کے لواحقین کو دو لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

موقع پر امدادی کارروائیاں جاری

دوسری جانب پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مہلوکین میں شامل غیر ملکی شہریوں کی شناخت اور شہریت کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ بدھ کی صبح مالویہ نگر میں واقع ’فلورش اسٹے بی اینڈ بی‘ میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 40 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ حالانکہ،21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔

صبح آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی

دہلی پولیس کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 48 منٹ پر مالویہ نگر میں واقع ’فلورش اسٹے بی اینڈ بی‘ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی و بچاؤ کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

1 hour ago

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

3 hours ago