بھارت ایکسپریس
عدالت عظمی کی جانب سےآج دفعہ 370 کے تعلق سے فیصلہ لیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ؤں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ کسی نے عدالت کے اس فیصلہ کو تاریخی فیصلہ سے تعبیر کیا ہے تو کسی نے عدم اتفا ق کا اظہار کیا ہے ۔
ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370 کے تعلق سے جوفیصلہ آیا ہے وہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ انہوں مزید لکھا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے باشندوں کی باہمی ترقی اور اتحاد کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا کہ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے، صبر کے حامل لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کا ہمارا عزم، غیر متزلزل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں کہ ترقی کے فائدے نہ صرف آپ تک پہنچیں بلکہ سماج کے ان سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ طبقات تک بھی پہنچیں، جنھوں نے دفعہ 370 کی وجہ سے مصیبتیں اٹھائی ہیں۔
آج کا یہ فیصلہ محض کوئی قانونی فیصلہ نہیں ہے؛ یہ امید کی ایک کرن ہے۔ ایک تابناک مستقبل کا وعدہ ہے اور ایک مضبوط اور مزید متحد بھارت کی تعمیر کے تئیں ہمارے اجتماعی عزم کا ایک ثبوت ہے
بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…