علاقائی

Weather Update: دہلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، لیکن ہوگی گرمی کی شدت عروج پر، کیا ہے آئی ایم ڈی اپ ڈیٹ؟

دہلی اور آس پاس کے شہروں میں ہفتہ کو ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا۔ عوام کو گرمی سے راحت مل گئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوار 11 مئی کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38 ڈگری اور 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آنے والے دنوں کے لیے آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کیا ہے؟

آئی ایم ڈی کے مطابق 16 مئی تک دہلی میں ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں جزوی اضافے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سیلسیس بڑھنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت میں بھی دو ڈگری تک اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دہلی کی معیاری آبزرویٹری صفدرجنگ کے مطابق آنے والے دنوں میں قومی راجدھانی میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ 11 اور 12 مئی کو دہلی میں ابر آلود رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے بعد دہلی میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

دہلی کے کچھ علاقوں میں ہفتہ کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ جب کہ شہر میں دن بھر گھنے بادل چھائے رہے۔ ہفتہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جو معمول سے 3.5 ڈگری کم ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری کم ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی میں AQI 186

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق  ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) ہفتہ کی شام 4 بجے 186 ریکارڈ کیا گیا، جو ‘اعتدال پسند’ زمرے میں آتا ہے۔ CPCB کے مطابق  صفر اور 50 کے درمیان AQI کو ‘اچھا’، 51 اور 100 ‘اطمینان بخش’، 101 اور 200 ‘اعتدال پسند’، 201 اور 300 ‘خراب’، 301 اور 400 ‘انتہائی خراب’، اور 401 اور بدترین  ‘500’ سمجھا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

10 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

10 hours ago