تھانے: پولیس نے نوی ممبئی میں گوشت کی ایک دکان کو ذبح کے لیے لائے گئے بکرے پر مذہبی نام لکھے جانے کے بعد سیل کر دیا۔ ایک پولیس افسر نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہفتہ کے روز سی بی ڈی بیلا پور میں واقع دکان کو سیل کر دیا اور اس کے مالک اور ایک ملازم سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شکایت کے مطابق، افسر نے بتایا کہ دکان پر 22 بکرے ذبح کرنے کے لیے لائے گئے تھے، جن میں سے ایک پر مذہبی نام لکھا ہوا تھا۔ شکایت کنندہ نے تینوں افراد پر بکرے کے ساتھ “ظلم” کا الزام بھی لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزمان کی شناخت محمد شفیع شیخ، ساجد شفیع شیخ اور قیوم کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (A) اور دفعہ 34 کے تحت مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…