-بھارت ایکسپریس
Kanjhawala accident case: کنجھاولا کیس میں دہلی پولیس کو ملی بڑی کامیابی ۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں چھٹے ملزیم اشوتوش کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشوتوش ایکسیڈنٹ کرنے والی بلینو کار کا مالک ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی سے انجلی کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا۔اس سے پہلے انجلی ایکسیڈنٹ کیس میں دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ اس معاملے میں پانچ نہیں سات ملزمین شامل تھے۔ یعنی پولیس نے دو نئے ملزمین اشوتوش اور انکش کھنا کا نام جوڑا تھا۔ اب پولیس نے کار کے مالک اشوتوش کو گرفتار کرلیا ہے۔
دہلی پولیس نے کنجھاولا کیس میں انجلی کی موت کے معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل کمشنر اف پولیس (لا اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈانے کہا کہ کنجھا ولا معاملے میں پولیس کو غلط معلومات دینے کےالزام میں کار مالک اشوتوش کو چھٹے ملزیم کے طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے پولیس نے حادثہ کے وقت کار میں سوارپانچ لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔ ان کی پہچان دیپک کھنا ، امیت کھنا ، کرشن ، متھن اور منوج متل کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ماروتی بلینو کے مالک اشوتوش اور دیگر ملزمین انکش کھنا، جو ابھی بھی فرار ہیں۔ وہ ملزم امیت کابھائی ہے۔ چونکہ امیت کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ دیپک نےپولیس کو یہ بتایاتھا کہ حادثہ کے وقت ہو ڈرائیونگ سیٹ پر تھا۔
حادثہ کے وقت امت کار چلارہا تھا۔ انکش او ر اشوتوش دونوں نے ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ انکش نے اپنے بھائی کو بچانے کے لئے دیپک سے کہا تھا کہ وہ پولیس کو بتائےکہ وہ کار چلا رہا تھا کیوں کہ امت کے پاس ڈراوینگ لائسنس نہیں تھا۔ افسرنے کہا کہ انکش ابھی فرار ہے اور پولیس کی ٹیم اس کو جلد گرفتار کرلے گی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…