علاقائی

India’s shipbuilding and maritime ecosystem is a symbol of high ambition: بھارت کی شپ بلڈنگ اور میری ٹائم ایکو سسٹم کے لیے حکومت کا 8 ارب ڈالر کا پیکیج بلند حوصلے کی علامت: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم دفتر (PMO) کی جانب سے جمعرات کو مرکزی بندرگاہ، بحری نقل و حمل اور آبی راستوں کے وزیر سربانند سونووال کے ایک آرٹیکل کو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’میک ان انڈیا‘کے تحت مصروف مشرق-مغرب تجارتی راستے پر بندرگاہوں کی جدید کاری سے ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہینڈل پر مرکزی وزیر سونووال کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، مرکزی وزیر سربانند سونووال کے اس لازمی پڑھے جانے  والےآرٹیکل میں وہ سمجھاتے ہیں کہ کیسے ’میک ان انڈیا‘ کی حوصلہ افزائی سے مضبوط صنعتی بنیاد کے ساتھ مصروف مشرق-مغرب تجارتی راستے پر بندرگاہوں کی جدید کاری، مشینری کاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات نے ملک کو اہم فوائد دیے ہیں۔ انہوں نے آرٹیکل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس آرٹیکل میں مرکزی وزیر سونووال نے بتایا ہے کہ بھارت کی شپ بلڈنگ اور میری ٹائم ایکوسسٹم کو بحال کرنے کے لیے حکومت کا 8 ارب ڈالر کا پیکیج کوئی عام بجٹ نہیں بلکہ ایک بلند حوصلے کی علامت ہے۔

بھارت ایک نایاب موقع اور صلاحیت کے سنگم پر کھڑا ہے

مرکزی وزیر سونووال نے ایکس ہینڈل پر جانکاری دیتے ہوئے پوسٹ کیا کہ انہوں نے اپنے اس نیوز پیپر آرٹیکل میں لکھا کہ توانائی کے شعبے میں کبھی پیچھے سمجھا جانے والی شپنگ انڈسٹری آج تبدیلی کے موڑ پر ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ماحولیاتی اقدامات کے تحت اخراج کے معیار کو سخت کرنے کی عالمی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی زیرو کاربن جہازوں اور ایندھن کی جانب سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ٹیکنالوجی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس تبدیلی کے دور میں بھارت ایک نایاب موقع اور صلاحیت کے سنگم پر کھڑا ہے۔

بھارت دنیا کے سب سے کم لاگت والے قابل تجدید توانائی والے ممالک میں سے ایک :

سربانند سونووال اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ مودی حکومت نے قابل تجدید توانائی کے لیے ایک مضبوط بنیاد تیار کرنے کے لیے کام کیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت دنیا میں سب سے کم لاگت والے قابل تجدید توانائی والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر سونووال کے مطابق، حکومت کی طرف سے حال ہی میں 69,725 کروڑ روپے (8 ارب ڈالر) کے پیکیج کی منظوری کوئی عام بجٹ نہیں بلکہ حوصلے کی علامت ہے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے مودی حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت کم کاربن اخراج والی شپنگ کی جانب عالمی تبدیلی میں ایک موثر کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

2 hours ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

2 hours ago