علاقائی

Sleeping on bed with stack of Rs 500 Notes: نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ سوئے ہوئے شخص کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل، اس پارٹی سے ہے تعلق

لوک سبھا انتخابات سے پہلے، آسام میں ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا، یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل (یو پی پی ایل) کے ایک معطل رکن کی مبینہ طور پر کرنسی نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم اس تصویر کی باضابطہ  طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس تصویر میں یو پی پی ایل کے ایک معطل رکن کو 500 روپے کے نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ بستر پر سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ معطل رکن کی شناخت بنجمن باسوماتری کے طور پر کی گئی ہے، جو پارٹی کی ویلج کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی (وی سی ڈی سی) کے رکن ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا کی جانب سے باسوماتری سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر پرانی ہے اور اسے انتخابات کے دوران جان بوجھ کر ’’سیاسی فائدے‘‘ کے لیے پھیلایا گیا ہے۔ یو پی پی ایل نے یہ کہہ کر خود کو اس معاملے سے دور کرنے کی کوشش کی کہ باسوماتری کو معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں وی سی ڈی سی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یو پی پی ایل کے سربراہ پرمود بورو نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کی ہری سنگھ بلاک کمیٹی نے اس سال 5 جنوری کو باسوماتری کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی تھی اور اس کے مطابق، تصویر کی وجہ سے انہیں 10 جنوری کو معطل کر دیا گیا تھا۔

UPPL سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ باسوماتاری کو 10 فروری 2024 کووی سی ڈی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ یو پی پی ایل کو باسوماتری کے ساتھ نہ جوڑیں۔ بورو نے کہا کہ باسوماتری کے اقدامات مکمل طور پر ان کی اپنی ذمہ داری ہیں اور پارٹی ان کے کسی بھی ذاتی عمل کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

9 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

31 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

44 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago