علاقائی

Petrol Diesel Prices Today: تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کر دیں، آپ کے شہر میں کیا ہیں قیمتیں

Petrol, Diesel Prices Today:  تیل کمپنیوں نے آج کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ آج کمپنیوں نے دہلی اور چنئی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ چند ماہ قبل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔پٹرول اور ڈیزل کے تازہ ترین نرخوں کو ہندوستانی تیل کمپنیاں ہر صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کرتی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج برینٹ کروڈ کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نظر آرہا ہے۔ ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 13 فروری کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

آج دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے جب کہ  ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں چنئی میں بھی پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔

چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

 دہلی میں پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹرفروخت ہورہی ہے۔

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹرفروخت ہورہی ہے۔

 چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹرفروخت ہورہی ہے۔

کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہورہی ہے۔

این سی آر میں کیا ہےپٹرول ڈیزل کی قیمتیں

سرکاری کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 96.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور ڈیزل کی قیمت 89.75 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ساتھ ہی گروگرام میں پٹرول کی قیمت 97.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.05 روپے فی لیٹر ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago