-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ اس نے گھریلو غیر ملکی ووٹروں کے لیے ‘ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین’ کا ابتدائی ماڈل تیار کیا ہے۔ ۱۶ جنوری کو سیاسی پارٹیوں کو اس کو دیکھانے کے لئے بلایا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا ہے کمیشن نے ریموٹ ووٹنگ پر ایک کانسیپٹ پیر جاری کیا ہےاور اس کو لاگو کرنے میں پیش ہونے والی قانونی ، انتظامی طریقہ کار ، تکنیکی اور تکنیکی چیلنجز پر سیاسی جماعتوں کی رائے مانگی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق اس کے ذریعے ایک ‘ریموٹ’ پولنگ اسٹیشن 72 حلقوں میں ‘ریموٹ ووٹنگ کی سہولت دی جاسکے گی ۔اس سے تارکین وطن ووٹرز کو ووٹنگ کے لئے اپنے ہوم اسٹیٹ یاشہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور وہ وہیں سے وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ ریموٹ ووٹنگ ایک تبدیلی کا اقدام ثابت ہوگا۔
تکنیکی ترقی کے دور میں نقل مکانی پر مبنی رکاوٹ ایک آپشن نہیں ہے۔ عام انتخابات 2019 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 67.4 فیصد تھا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو 30 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہ کرنے کے معاملے پر تشویش ہے اور کمیشن نے یہ بھی کہا کہ مختلف ریاستوں،مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف ووٹنگ ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹروں کے سامنے نئی جگہ یا مقام سے ووٹ کا اندراج کرانے کے لیے بہت سے مسائل ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر بار ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے سے محروم رہتی ہے۔ ریموٹ ووٹنگ سسٹم کے نفاذ سے ووٹنگ فیصد میں کافی بہتری آئے گی۔
2023 میں دس ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان تیاریوں میں الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ایک اضافی نیا پروفارما پیش کریں ۔جس میں منشور میں کیے گئے ہر انتخابی وعدے، کل اخراجات اور ریاست کی مالی حالت کے مطابق وعدے کیسے پورے کیے جائیں گے۔ کی
-بھارت ایکسپریس
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…