علاقائی

Petrol Diesel Price :تیل کمپنیوں نے جاری کئے پیڑول ڈیزل کے ریٹ، آپ کے شہر میں کتنی قیمت پر فروخت ہورہا

Petrol Diesel Price :ہماچل پردیش میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سکھو حکومت نے ڈیزل کی قیمت پر VAT بڑھا دیا ہے۔ ہماچل میں سکھو حکومت نے ڈیزل پر 3 روپے کا VAT بڑھا دیا ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت 83.02 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 86.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جبکہ پیٹرول 0.55 روپے سستا ہوکر 95.07 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ وہیں مہاراشٹر، کیرالہ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور اتراکھنڈ ایسی ریاستیں ہیں جہاں ایندھن سستا ہوا ہے۔

ملک کے چار بڑے  میٹرو شہر  دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں آ ج یعنی بدھ کے روز  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ اپنے پرانے ریٹ پر ابھی فی الحال قائم ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں آج یعنی اتوار کو کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ وہیں آج یعنی 8 جنوری 2023 کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ آج ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کے لیے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسرے شہروں میں قیمتیں
اتوار کو نوئیڈا میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ گروگرام میں پٹرول 97.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.05 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ میں پٹرول 96.20 روپے اور ڈیزل 84.26 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ وہیں لکھنؤ میں پٹرول کی قیمت 96.57 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

27 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago