علاقائی

Delhi-NCR Weather: نئے سال کی شروعات ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ، دہلی-این سی آرسمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند

قومی راجدھانی دہلی میں نئے سال کا آغاز شدید سردی اور دھند کے ساتھ ہوا۔ دہلی-این سی آر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ آج یعنی بدھ سے سردی کی لہر میں مزید شدت دیکھنے کو مل رہی ہے ،  جس کی وجہ سے شمال مغربی ہوائیں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل  رہی ہیں۔ کم سے کم درجہ حرارت میں 1-2 ڈگری سیلسیس کی مزید کمی ہو سکتی ہے۔۔ 2 جنوری سے موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے، کیونکہ ویسٹرن ڈسٹربنس اس خطے میں آ رہا ہے۔ اس سے ہوا کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔

  دہلی-این سی آر میں سردی کے بڑھتے ہوئے اثر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یکم جنوری 2025 سے 15 جنوری 2025 تک اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، لیکن اگر صورتحال مزید سنگین ہوئی تو چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ یہ قدم بچوں کی حفاظت اور سردی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔

اتر پردیش میں سردی کی لہر کے پیش نظر یوگی حکومت نے تمام پرائمری اسکولوں میں 31 دسمبر 2024 سے 14 جنوری 2025 تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ حکم نوئیڈا اور غازی آباد سمیت تمام اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔

راجستھان میں 5 جنوری تک اسکول بند رہیں گے

راجستھان میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 25 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک تمام سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  شدید سردی کے پیش نظر ان تعطیلات میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں بھی 24 دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک بند رکھنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ سردی کے بڑھتے ہوئے اثر کے پیش نظر یہاں بھی تعطیلات کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے۔

ہریانہ میں یکم سے 15 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات

ہریانہ حکومت نے یکم جنوری 2025 سے 15 جنوری 2025 تک اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریاست میں سردی اور دھند کا اثر مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں بھی تعطیل کا اعلان

جھارکھنڈ میں سرکاری اسکول 6 جنوری 2025 کو کھلیں گے، جب کہ مدھیہ پردیش میں 31 دسمبر 2024 سے 4 جنوری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر یہاں تعطیلات کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

شمالی ہندوستان میں سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ریاستوں میں یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے والدین اور بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سردی سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Exit Poll Results 2025: دہلی میں کھلے گا  کمل  یاچلے گا ’عآپ کا جھاڑو؟پیپل انسائٹ کے ایگزٹ پول نے کردیا سب کو حیران؟

عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے الگ الگ الیکشن لڑا ہے۔ دونوں نے تمام 70…

10 minutes ago

اڈانی خاندان نئی شادی شدہ معذور خواتین کی کرے گا مدد

اڈانی خاندان نے 'منگل سیوا' کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نئی شادی شدہ…

2 hours ago

Milkipur Bypoll Voting: ملکی پور میں 3 بجے تک 57.13 فیصد ووٹنگ، اکھلیش نے لگایا فرضی ووٹنگ کا الزام

اتر پردیش کے ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔…

3 hours ago