علاقائی

نئی حکومت سب کو ساتھ لے کر دہلی کو عالمی معیار کاماڈل شہر بنائے :ملک معتصم خان

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے ریاستی انتخابات کے نتائج پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دہلی پر حکومت کی۔ لیکن دو بار اقتدار میں رہنے کے باوجود عام آدمی پارٹی سماجی انصاف اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر اپنی پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی۔ ایسا کئی بار ہوا کہ جب دہلی کے باشندوں خاص کر مسلم اقلیتوں کے آئینی حقوق کی پامالی کی گئی۔ لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ان مسائل پر واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کیا۔ فلاحی اسکیموں اور سبسڈیز کی پالیسی کے باوجود عام آدمی پارٹی چناؤ میں عوام کا مکمل اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

دہلی حکومت پینے کے صاف پانی، صاف ستھرا ماحول، لینڈ فلز کو ہٹانے، نالوں اور کچرے کی صفائی، خواتین کی سکیورٹی اور کچی آبادیوں کے لیے رہائش کے حوالے سے کئے گئے اپنے کئی وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ سالوں میں دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے امتیازی سلوک کیا گیا ،جس کی وجہ سے مسلم علاقے سہولیات سے محروم رہے۔ اس امیتازی سلوک نے بھی عام آدمی پارٹی کو چناؤ میں نقصان پہنچایا۔

ملک معتصم نے کہا کہ دہلی کا انتخابی نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت نظریاتی وضاحت، سیاسی وژن اور آئینی اقدار سے مضبوط وابستگی کے بغیر طویل مدت تک اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتی۔ کانگریس کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں سیاسی اتحادوں کو کامیاب ہونا ہے تو ان کی بنیاد قلیل مدتی انتخابی جوڑ توڑ کے بجائے طویل المدتی اسٹریٹجک اتحاد پر ہونی چاہیے۔

دہلی ریاست کی نئی حکومت سے توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے کہا کہ ملک کی راجدھانی کے حوالے سے دہلی ایک ماڈل شہر کے طور پر ابھرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ماحولیاتی تحفظات، صفائی ستھرائی کے انتظام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور خواتین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ عوام دوست اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر نئی حکومت کی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دہلی کو ترقی پسند جامع اور مضبوط شہری نظم و نسق کی ایک عالمی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ ملک معتصم نے کہا کہ ہم آنے والی حکومت سے غریبوں کے لیے فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیاں بنانے اور ان کو نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اس کا فائدہ بلا امتیاز تمام شہریوں کو ملنا چاہئے ۔خاص طور سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ نئی حکومت دستوری و اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام شہریوں کی بھلائی کے لیے کام کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

37 minutes ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

1 hour ago

PM Modi welcomed Swiss President: پی ایم مودی اور سوئس صدر گائے پارملن کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں اہم ملاقات

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…

1 hour ago

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

2 hours ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

3 hours ago