علاقائی

Delhi-NCR Weather Report: این سی آر کو 23 جنوری کے بعد آلودگی سے مل سکتی ہے راحت، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

نئی دہلی: قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں آلودگی سے پریشان لوگوں کے لیے راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 23 جنوری کے بعد این سی آر کے موسم میں تبدیلی آنے والی ہے، جس کے نتیجے میں فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی ہے، جو فضا میں موجود آلودہ ذرات کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری کو این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

دن بھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اس دن دن بھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صبح سے رات تک مختلف اوقات میں آندھی، طوفان، بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ میں واضح کیا گیا ہے کہ صبح، دوپہر، شام اور رات—تمام اوقات میں آندھی اور بارش کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔

موسم بدلنے کے بعد ٹمپریچر میں آئے گی کمی

24 جنوری کو موسم میں تبدیلی کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 20 ڈگری اور کم سے کم 7 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ اس دن درمیانے درجے کا کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔

انتہائی خراب زمرے میں ہے فضائی الودگی

وہیں 21 اور 22 جنوری کو بھی این سی آر میں درمیانے درجے کے کہر کی صورتحال برقرار رہے گی۔ حالانکہ، ان دنوں کسی خاص وارننگ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال این سی آر کی فضا انتہائی خراب زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-1 میں اے کیو آئی 352، سیکٹر-116 میں 341، سیکٹر-125 میں 328 اور سیکٹر-62 میں 322 درج کیا گیا ہے۔

دہلی کی صورتحال بھی ہے تشویشناک

دہلی کی صورتحال بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ روہنی میں اے کیو آئی 387، جہاںگیرپوری میں 391، آر کے پورم میں 375، پنجابی باغ میں 370، پُوسا میں 368، پٹپڑ گنج میں 365 اور آئی ٹی او میں 366 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں غازی آباد کے لونی علاقے میں اے کیو آئی 423 تک پہنچ گیا ہے، جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ وسندھرا میں 381، اندراپورم میں 341 اور سنجے نگر میں 319 اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے محتاط رہنے کا دیا مشورہ

ماہرین کا ماننا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی، لیکن اس کے بعد 2 سے 3 دنوں تک شدید سردی بھی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے، کھلی جگہوں پر کم نکلنے اور سردی سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

10 minutes ago

Election Commission: ایس آئی آر تنازع کے درمیان سرگرم ہوا الیکشن کمیشن، سوشل میڈیا پر وضاحت اور قواعد میں رعایت دے کر اعتماد جیتنے کی کوشش

ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…

52 minutes ago