علاقائی

Income tax raid: مہاراشٹر کے ناندیڑ میں انکم ٹیکس کا چھاپہ، 72 گھنٹے کے چھاپے میں 170 کروڑ روپے کی بے حساب جائیداد برآمد

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں محکمہ انکم ٹیکس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 72 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 170 کروڑ روپے کی بے حساب جائیداد برآمد ہوئی ہے۔ جس میں 8 کلو سونا، 14 کروڑ روپے نقد سمیت کل 170 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔ چھاپے میں ملنے والے 14 کروڑ روپے گننے کے لیے مشین منگوانی پڑی اور پھر بھی 14 گھنٹے لگ گئے۔

ناندیڑ کے بھنڈاری خاندان کے ونے بھنڈاری، آشیش بھنڈاری، سنتوش بھنڈاری، مہاویر بھنڈاری اور پدم بھنڈاری کا فائنانس کا کاروبار ہے۔ یہاں انکم ٹیکس  ادارےکو ٹیکس چوری کی شکایت ملی تھی۔ جس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے بھنڈاری فائنانس کے ٹھکانوںپر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے میں پونے، ناسک، ناگپور، پربھنی، چھترپتی سمبھاجی نگر اور ناندیڑ کے سینکڑوں انکم ٹیکس اہلکاروں نے مشترکہ طور  پرچھاپہ مارا۔

مہاراشٹر کے ناندیڑ شہر میں محکمہ انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ یہاں آئی ٹی ٹیم نے بھنڈاری فائنانس اور آدیناتھ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک اور بھنڈاری فائنانس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران کروڑوں کی بے حساب جائیداد ملی ہے، جسے محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی جسے گننے میں 14 گھنٹے لگے۔

تقریباً 100 افسران کی ٹیم 25 گاڑیوں میں ناندیڑ پہنچی تھی۔ ٹیم نے علی بھائی ٹاور میں بھنڈاری فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر، کوٹھاری کمپلیکس میں واقع دفتر، کوکاٹے کمپلیکس میں تین دفاتر اور آدیناتھ اربن ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو بینک پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ پارس نگر، مہاویر سوسائٹی، فراندے نگر اور کابرا نگر میں واقع رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

ناندیڑ میں انکم ٹیکس حکام  نے ایک ساتھ محکمہ انکم ٹیکس نے ناندیڑ ضلع میں پہلی بار اس طرح کی کارروائی کی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین دن کارروائی جاری رکھی۔ اس دوران تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں محکمہ انکم ٹیکس نے 170 کروڑ روپے کے بے حساب اثاثے برآمد کیے ہیں۔ محکمہ کو 8 کلو سونا اور 14 کروڑ روپے نقد ملے۔ فی الحال انکم ٹیکس کی ٹیم اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

بھار ت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago