بھارت ایکسپریس–
لکھنؤ، 25 جولائی۔ اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے میٹرو سفائر بینکوئٹ ہال، نشاط گنج میں منعقدہ آئی آئی سی سی کے لائف ممبرز کی جانب ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدارتی عہدہ کے امیدواراوربھارت سرکار کے سابق سکریٹری افضل امان اللہ نے مذکورہ تنظیم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کے لیے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دے چکا ہوں، جیسے بہار حکومت، بھارت سرکار اور سعودی عرب میں میں نے کام کیا۔ اس دوران میں نے جو بھی فیصلہ لیا وہ ملک و قوم کے مفاد سے وابستہ رہا، اور اس کے خاطر خواہ نتائج بھی بر آمد ہوئے، ملک کی بڑی آبادی کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں متعدد عہدوں پررہ کر اپنی خدمات انجام دے چکا ہوں ۔اس دوران عام و خاص سے مل کر ان کے مسائل کا حل نکالا۔ یہی وجہ ہے کہ جو بھی انہیں جانتا ہے، ان سے محبت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی سی سی میں طویل عرصے سے کوئی مثبت یا تخلیقی کام نہیں ہوا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھے اور ایماندار لوگ آگے آئیں اور اس سینٹر کو تیزی سے آگے بڑھائیں۔
جناب امان اللہ نے اپنی ٹیم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پینل کا رواج ختم کر دیا ہے۔ اس کی جگہ انہوں نے تعلیم یافتہ، اہل، اور قوم و ملت کا درد سمجھنے والے افراد کی ایک ٹیم بنائی ہے۔
بورڈ آف ٹرسٹی کے لیے انتخاب لڑ رہے سینئر صحافی و وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر ایم رحمت اللہ نے کہا، “پانی کا بہاؤ اگر رک جاتا ہے، تو وہ نقصان دہ ہو جاتا ہے۔ آئی آئی سی سی کی ترقی طویل عرصے سے رکی ہوئی ہے، جس سے یہ سینٹر ہاتھی کا دانت بن گیا ہے۔ ضرورت ہے کہ اس سینٹر کی کمان کسی ایماندار اور متحرک سوچ والے شخص کے ہاتھ میں دی جائے۔” ڈاکٹر رحمت اللہ نے کہا کہ مسلم معاشرہ رواں برس کے انتخاب میں ووٹرز کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہا ہے۔
نمذکورہ تنظیم کے نائب صدرارتی عہدہ کے امیدوار بدرالدین خان نے کہا کہ سیکریٹری کے طور پر اپنے چھوٹے سے دور میں جب انہوں نے سینٹر کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، تو صدر سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے نہ صرف ان کی مخالفت کی بلکہ ان کی ابتدائی رکنیت بھی ختم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ 15-20 سالوں سے سینٹر کو چلانے والے لوگ دیمک کی طرح آئی آئی سی سی کو چاٹ رہے ہیں۔
بورڈ آف ٹرسٹی کے ایک اور امیدواراطہر ضیا نے کہا کہ افضل امان اللہ کی قیادت میں ان کی ٹیم مقررہ وقت میں کام کرے گی اور اپنے تمام وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے سینٹر کے لیے جناب امان اللہ کے وعدے اور ارادوں کی تفصیلی معلومات دیں اور ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے انتخاب لڑ رہے ممبئی چیپٹر کے ڈاکٹر مسرور قریشی نے کہا کہ سینٹر میں سول سروسز کوچنگ کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو افضل صاحب کی ٹیم فوری طور پر نافذ کرے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر مسرور قریشی نے ملک کی اہم ریاستوں کی راجدھانیوں میں سینٹر کی شاخیں کھولنے کی ضرورت بتائی۔محفل میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی، ڈاکٹر پرویز حیات، سابق آئی پی ایس افسر، اور اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی جاوید احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس بار کا انتخاب سنگ میل ثابت ہوگا۔ .
بھارت ایکسپریس–
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…