علاقائی

Weather:دہلی میں پارہ 2.8 ڈگری تک گرا، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ

Weather: دہلی اور این سی آر میں ٹھنڈ سے لوگوں کا برا حال ہورہا ہے ۔زندگی ایک طر ح سے مفلوج کو کر رہ گئی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں ٹھنڈ دہرہ دون ، نینی تال سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے ہماری دہلی۔ دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر جاری ہے۔کہرے کے ساتھ ساتھ پارا بھی کئی ڈگری گرا ۔دہلی میں برفیلی ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت کی ہورہی ہے۔برفانی ہواؤں کی وجہ سے جمعرات کو دہلی کا پارہ پہاڑی علاقوں سے بھی نیچے چلا گیا۔ دہلی کے لودھی روڈ پر آج صبح 2.8 ڈگری سیلسیس  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح دہلی کی آج کی صبح موسم کی سرد ترین صبح رہی۔  دہلی میں اگلے کچھ دنوں تک گھنا کہرا اور دھند کی چادر سی چھائی  رہے گی۔ محکمہ  موسمیات کے مطابق بدھ کے روز دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری کم 16.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری کم 4.4 ڈگری سیلسیس تھا۔دہلی میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، یہ سیزن کا سب سے ٹھنڈا دن ریکار ڈ کیا گیا  تھا۔ اس سے پہلے 4 جنوری کو سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بہار اور اترپردیش میں بھی لوگوں کا ٹھنڈ سے برا حال ہے ۔ اتراکھنڈ میں برف باری اور برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران مغربی یوپی میں گھنے کہرے کی چادر سی چھائی ہوئی ہے۔آئی ایم ڈی کے ذریعہ جاری  الرٹ کو دیکھتے ہوئے دہلی ہوائی اڈے نے جمعرات کو مسافروں کو الرٹ جاری کردیا تھا۔پیر اور منگل کو تقریبا سو پروازیں دیر سے اڑان بھری کچھ فلاٹ کو کہرے کی وجہ سے ڈائورٹ کیا گیا ۔

 اس سے قبل 4 جنوری 2013 کو کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بدھ کو دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی محسوس کی گئی۔ دن میں ہلکی دھوپ ضرور نکلی، لیکن زیادہ راحت نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی سمیت این سی آر علاقہ میں اگلے چند دنوں تک گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ نے 7 جنوری تک سردی کی لہر اور سردی کے دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

دہلی ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل سے ٹوئٹ کریہ اطلاع فراہم کی ہے کہ اس وقت سبھی پراوزوں کا ٹائم  شیڈیول پر ہے۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سے متعلق معلومات کے لئے ایئرپورٹ اتھورٹی سے ضرور رابطہ  کریں۔

شمال مغرب سے چلنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے بدھ کو دہلی میں پارہ نینی تال، دہرادون، جموں ، امرتسر سے نیچے چلا گیا تھا۔اس کے علاوہ ناردرن ریلوے کی 12 ٹرینیں دھند کی وجہ سے تاخیر سے چل رہی ہیں اور دو کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago