شوہر کی قاتل مسکان کا الٹراساؤنڈ سے کھلا بڑا راز
میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں جمعہ کے روز اپنے شوہر سوربھ کی قاتل مسکان کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ مسکان کے حمل کی تصدیق کے بعد جیل انتظامیہ نے میڈیکل کالج میں اس کا الٹراساؤنڈ کرایا۔ الٹراساؤنڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مسکان پانچ سے سات ہفتوں کی حاملہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر سوربھ راجپوت کے قتل سے پہلے ہی حاملہ تھی۔
ضلع جیل میرٹھ کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرما نے میڈیا کو بتایا کہ گائناکالوجسٹ کے مشورہ پر مسکان کا الٹراساؤنڈ کیا گیا ہے۔ الٹراساؤنڈ کے لیے مسکان کو سخت سیکورٹی میں جیل سے میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہ تقریباً دو گھنٹے جیل سے باہر رہی۔ الٹراساؤنڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مسکان پانچ سے سات ہفتوں کی حاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گائناکالوجسٹ کے مشورے پر کارروائی کی جاتی ہے۔ جیل قوانین کے مطابق حاملہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو بھی دوائیں درکار ہوں گی وہ گائناکالوجسٹ کے مشورے سے دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ ڈاکٹر کے مشورے پر کیے جائیں گے۔ مسکان کو جیل کی بیرک میں رکھا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سوربھ قتل کیس کی کلیدی ملزم مسکان جیل میں ہے۔ حال ہی میں اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس کے بعد جیل انتظامیہ نے ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کو بلایا۔
7 اپریل کو ڈاکٹر کومل نے ڈسٹرکٹ جیل میں اس کا ٹیسٹ کیا جس میں اس کے حمل کی تصدیق ہوئی۔ جیل مینول کے مطابق پیدائش کے بعد بچہ چھ سال تک جیل کے احاطے میں اپنی ماں کے ساتھ بیرک میں رہ سکتا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول سوربھ کے بھائی راہل نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ مسکان حاملہ ہے۔ اگر بچہ سوربھ کا ہے تو ہم اسے قبول کریں گے اور اس کی پرورش کریں گے۔ اگر بچہ سوربھ کا نہیں ہے تو ہمارا اس بچے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اس کے لیے پولیس کو قانونی طریقے سے ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ لندن سے میرٹھ لوٹے سوربھ کمار کی بیوی مسکان نے اپنے عاشق ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے جسم کے اعضاء پلاسٹک کے ڈرم میں رکھ کر اس میں سیمنٹ بھر دیا تھا۔ قتل سے قبل مسکان اپنی پانچ سالہ بیٹی کو اپنے والدین کے گھر چھوڑ دیا تھا۔ قتل کے بعد وہ ساحل کے ساتھ ہماچل گھومنے چلی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…