علاقائی

Massive Tree Plantation Drive at Emaar Gomti Greens: ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت ایمار گومتی گرین میں شجرکاری مہم، متعدد قسم کے لگائے گئے پودے

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپیل پر جاری ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت ایمار گومتی گرین ریذیڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی (آر ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری کی ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے رہائشیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ شرکاء نے ماحول کے تحفظ، سرسبزی کے فروغ اور آئندہ نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ریاست گیر شجرکاری مہم کا ہوا آغاز

ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن اتوار کی صبح ریاست گیر شجرکاری مہم 2026 کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس سال ایک ہی دن میں 35 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جسے ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لگائے تروینی کے پودے

وزیر اعلیٰ نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت گورکھپور لنک ایکسپریس وے پر بھگوان پور ٹول پلازہ کے قریب پوترا تروینی یعنی نیم، پیپل اور برگد کے پودے لگائے اور اس موقع پر یادگاری تصویر بھی بنوائی۔ اس کے بعد گورکھناتھ مندر واپسی کے دوران انہوں نے آر کے بی کے کے قریب تال رنگ روڈ کے کنارے مولشری کا ایک پودا بھی لگایا۔

گورکھپور میں عوامی اجتماع سے خطاب

گورکھپور صنعتی ترقیاتی اتھارٹی (گیڈا) کے سیکٹر 28 میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ شجرکاری مہم دراصل دھرتی ماتا کے تئیں اظہارِ تشکر کا ایک عظیم یگیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں ریاست میں جہاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی آئی ہے، وہیں جنگلاتی رقبے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

2 hours ago