علاقائی

Kurmi Community Protest: کرمی برادری کے احتجاج کی وجہ سے کئی ٹرینیں ہوئیں منسوخ، کئی کے روٹ کیے گئے تبدیل

رانچی: جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں کُرمی برادری کے لوگوں کے احتجاج اور ناکہ بندی کی وجہ سے، ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (SER) اور ایسٹ کوسٹ ریلوے (ECOR) نے بدھ کے روز کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا یا ان کے روٹ کا رخ موڑ دیا جن میں راجدھانی ایکسپریس اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ایس ای آر ریلوے نے ایک ریلیز میں کہا کہ کل سات ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور نو کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ‘کرمی برادری کے ذریعہ چلائے جانے والے احتجاج’ کی وجہ سے ٹرین کے روٹس کو تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں پٹنہ-رانچی وندے بھارت ایکسپریس اور ہاوڑہ-ممبئی دورنتو ایکسپریس شامل ہیں جبکہ ہاوڑہ-ممبئی گیتانجلی ایکسپریس اور ہٹیا-کھڑگپور سمیت دیگر ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران ای سی او آر نے ایک اور ریلیز میں کہا کہ بھونیشور-نئی دہلی دورنتو ایکسپریس اور بھونیشور-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کو آج کے لیے منسوخ یا روٹ چینج کر دیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے تحت کل کرمی قبائلی برادری کا احتجاج منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن آج اس نے ایک نیا موڑ لیا اور جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہو گیا۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج چکردھر پور کے قریب منوہر پور اور جھارکھنڈ میں گوموہ اور موری کے قریب دیگر مقامات پر کیا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی اے شیوجننم کی قیادت والی بنچ نے منگل کے روز کرمی برادری کی طرف سے غیر معینہ مدت کے لیے ریل اور سڑک بند کرنے کی کال کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا تھا۔ کئی کرمی تنظیموں نے پہلے بدھ سے جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڈیشہ کے نو اسٹیشنوں پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ وہ سماج کو درج فہرست ذات کا درجہ دینے اور کرملی زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں، امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، متعدد مشتعل افراد نے موری ریلوے اسٹیشن تک مارچ کیا اور ریلوے پٹریوں پر بیٹھ گئے۔ چندیل سب ڈویژنل افسر رنجیت لوہرا نے بتایا کہ پولیس نے سرائیکیلا-کھرساواں ضلع میں نیمڈیہ ریلوے کراسنگ کے قریب مظاہرین پر اس وقت لاٹھی چارج کیا جب انہوں نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ قبائلی کرمی سماج (اے کے ایس) کے کنوینر ہرموہن مہتو نے دعویٰ کیا کہ نیمڈیہ میں ان کے ایک درجن سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago