بھارت ایکسپریس۔
Manish Sisodia: شراب پالیسی معاملے میں آج دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے منیش سسودیا نے اپنی ماں کا آشیرواد لیا۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر جانے سے پہلے وہ راج گھاٹ پہنچے۔ راج گھاٹ پہچنے پر منیش سسودیا نے کہا کہ میں باپو کا
آشیرواد لینے آیا ہوں۔
سسودیا نے سی بی آئی ہیڈکوارٹر جانے سے پہلے راجگھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس دوران صحافیوں سے انہوں نے کہا تھا کہ میں کئی مرتبہ جیل جاسکتا ہوں اور میں ڈرتا نہیں ہوں ۔ جب میں نے ایک صحافی کے طور پر اپنی نوکری چھوڑ دی تھی، تو میری اہلیہ نے میرا ساتھ دیا اور آج بھی، میرا کنبہ میرے ساتھ کھڑا ہے ۔ اگر مجھے گرفتار کیا جاتا ہے تو میرے کارکن میرے کنبہ کی دیکھ بھال کریں گے ۔
گھر سے نکلتے وقت منیش سسودیا نے مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے ورکر سڑکوں پر بیٹھ کر تفتیش کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
سی بی آئی نے منیش سسودیا سے سوال و جواب کرنے کے لئے سوالوں کی ایک ڈی ٹیل سیٹ تیار کیا ہے۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے اردگرد پولیس نے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ جس کی اطلاع دہلی پولیس نے بینر لگاکر دی ہے۔
منیش سسودیا: ‘اچھے کام کے لیے جیل جانے میں کوئی اعتراض نہیں’
دہلی ایکسائز کیس میں آج سی بی آئی کی پوچھ گچھ سے پہلے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے کہ اچھا کام کرنے کے لیے مجھے کچھ مہینے جیل میں رہنا پڑے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین نے ملازمین کو نہ صرف ہفتے میں 90 گھنٹے کام…
چھتیس گڑھ کے ضلع منگیلی میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسٹیل…
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…
مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…