علاقائی

Bus accident in Tamil Nadu: تمل ناڈو میں بڑا حادثہ، کنور میں سیاحوں کو لے جا رہی بس کھائی میں گری، 8 افراد ہلاک، 35 زخمی

Bus accident in Tamil Nadu: تمل ناڈو کے کنور میں ماراپلم کے قریب سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 35 افراد زخمی اور 8 کی موت ہو گئی۔ یہ بس اوٹی سے میٹوپلائم جا رہی تھی۔ بس میں 55 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کنور کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق بس اوٹی سے میٹوپلائم جا رہی تھی۔ جس میں 55 سیاح سوار تھے۔ ماراپلم کے قریب اچانک وہ کنٹرول کھو بیٹھی اور کھائی میں گر گئی، جس سے چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

واقعے کے بارے میں کوئمبٹور زون کے ڈی آئی جی سراوان سندر نے کہا کہ اس حادثے میں تقریباً آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کچھ مسافر شدید زخمی ہیں۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رات کا وقت تھا۔ ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بس 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ مقامی لوگ مدد کے لیے بھاگے لیکن اندھیرے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں پولیس آئی اور روشنی کا انتظام کیا گیا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، اور انہیں کنور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گورنر نے افسوس کا کیا اظہار

وہیں اس واقعہ پر تمل ناڈو کے گورنر آر این۔ روی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نیلگیرس میں کنور کے قریب بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔

وزیراعلیٰ نے کیا معاوضے کا اعلان

دوسری جانب وزیراعلیٰ اسٹالن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 8 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ معمولی زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

3 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

5 hours ago