علاقائی

A horrific road accident in Nashik: مہاراشٹر کے ناسک میں دردناک سڑک حادثہ، کار اور بائیک میں ہوئی زبردست ٹکر، 7 افراد ہلاک، 2 زخمی

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ایک خوفناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں کار اور بائیک کے تصادم میں 7 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کے روز اس حادثے کی جانکاری دی۔ یہ واقعہ بدھ کی نصف شب تقریباً 12 بجے ناسک کے ڈِنڈوری روڈ پر وانی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کار اور بائیک میں تصادم کے باعث پیش آیا جس کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے ایک چھوٹی نہر میں جا گریں۔ اس سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

موقع پر ہی دم توڑ گئے تمام سات افراد

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین، 3 مرد اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 28 سال کی دیوی داس پنڈت گانگورڈے، 23 سال کی منیشا دیوی داس گنگورڈے، 42 سالہ اتم ایکناتھ جادھو، 38 سال کی الکا اتم جادھو، 45 سالہ دتاتریہ نام دیو واگھمارے، 40 سال کی انوسویا دتاتریہ واگھمارے اور 2 سالہ بھاویش دیو کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دو زخمی افراد کو اسپتال میں کرایا گیا داخل

ناسک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے مطابق، حادثہ رات 12 بجے کے قریب وانی-ڈنڈوری روڈ پر پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے ایک چھوٹی نہر میں گری ہوئی پائی گئیں۔ پولیس نے لاشوں کو نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

پونے ضلع میں آٹھ افراد کی ہوئی تھی موت

اس سے قبل 19 جون کو مہاراشٹر کے پونے ضلع کے جیجوری مورگاؤں روڈ پر ایک کار اور پک اپ ٹرک میں تصادم ہوا تھا۔ اس خوفناک حادثے میں ایک خاتون سمیت آٹھ افراد موقع پر ہی ہلوک ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے پونے سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

10 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago