علاقائی

Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش فصلوں کے نقصان کی امدادی رقم کی تقسیم میں سرفہرست ریاست-وزیر اعلیٰ چوہان

Madhya Pradesh: وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش فصلوں کے نقصان کے لیے امدادی رقم کی تقسیم میں ملک کی سرفہرست ریاست ہے۔ ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں کسانوں کو اتنی بڑی رقم فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ ریاست میں 50 فیصد سے زیادہ فصلوں کے 100 فیصد نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ چیف منسٹر چوہان کابینہ کی میٹنگ سے پہلے وزراء سے خطاب کررہے تھے۔ چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس سمیت سینئر افسران موجود تھے۔

چیف منسٹر  چوہان نے کہا کہ آج انہوں نے بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ تمام متاثرہ کسانوں کی فصلوں کا سروے کرنے کے بعد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔ ریاستی حکومت مشکل کی گھڑی میں کسانوں کے ساتھ ہے۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ امدادی رقم کے علاوہ کسانوں کو فصل انشورنس اسکیم کا بھی فائدہ دیا جائے گا۔

چیف منسٹر چوہان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کے نقصان کا سائنسی انداز میں اندازہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 20 اضلاع میں تقریباً 33 ہزار ہیکٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کسانوں سے قرض کی وصولی نہیں ہوگی۔ بیٹیوں کی شادی میں بھی مدد کی جائے گی۔ اجلاس سے پہلے قومی ترانہ وندے ماترم گایا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago