علاقائی

LPG Price in Rajasthan: راجستھان میں یکم جنوری 2024 سے 450 روپے میں سلینڈر دینے کا اعلان

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے بدھ کو اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 سے ریاست میں اجولا اسکیم سےمستفید ہونے والوں کو 450 روپے میں سلنڈر دیا جائے گا۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے منشور میں یہ وعدہ کیا تھا۔ سی ایم بھجن لال نے یہ اعلان ٹونک ضلع کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مالپورہ کے لمبہاری سنگھ میں تیار کئے گئے بھارت سنکلپ کیمپ کا معائنہ کیا اور لوگوں سے خطاب کیا۔دریں اثنا، سی ایم بھجن لال نے اعلان کیا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد ریاست کے لوگ جس چیز کا انتظار کر رہے تھے،اس کیلئے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یکم جنوری سے گیس سلنڈر 450 روپے میں ملے گا۔ سی ایم بھجن لال نے ‘ایکس’ پر بھی اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مودی جی کی گارنٹی” یعنی گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی! جو کہا وہ کیا!  وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے ہمہ جہت منتر سے تحریک لیتے ہوئے، گڈ گورننس کے لیے وقف راجستھان حکومت نے ہر ایک کو 450 میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے بی پی ایل اور اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے خاندان کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت راجستھان کی ماوں کا احترام، ترقی اوران کو  بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مرکزی حکومت کی اسکیموں کی گنتی کرتے ہوئے، سی ایم بھجن لال نے کہا کہ آخری پائیدان پر بیٹھے شخص کو دین دیال انتودیا اسکیموں کے ذریعے فائدہ مل رہا ہے۔ ماؤں اور بہنوں کو اجولا اسکیموں کا فائدہ دیاہے۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی کو دور کرنے کی بات کی لیکن غریبی ختم نہیں ہوئی۔ لیکن مودی کی گارنٹی فائدے دے رہی ہے۔ سی ایم بھجن لال نے کہا کہ گہلوت حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں سمیت دیگر طبقات کو دھوکہ دیا۔ گہلوت حکومت میں بدعنوانی اپنے عروج پر رہی۔ پیپر لیک ہونے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ ریاست میں مجرموں کو کان کھول کر سننا چاہئے کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

25 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago