خالصتانی تنظیمیں یوم آزادی کے حوالے سے بڑی سازش کر رہی ہیں۔ خالصتانی سازش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 15 اگست کو یہ تنظیمیں دہلی کے مختلف مقامات پر خالصتانی نعروں والے پوسٹر لگا سکتی ہیں۔ یہی نہیں دہلی پولیس کو ٹارگٹ کلنگ سے متعلق بھی جانکاری ملی ہے ۔
خفیہ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ دہلی پولیس کمشنر نے اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی ہے۔ دہلی پولیس کا اسپیشل سیل بھی الرٹ پر آگیا ہے۔ 15 اگست کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی پولیس لاپرواہی نہیں کرنا چاہتی۔
حال ہی میں ہندوستان میں خالصتانی واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں دارالحکومت دہلی میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، جب دہلی میٹرو سمیت کئی مقامات پر خالصتان کی حمایت میں پوسٹرآویزاں کئے گئے ہیں۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے یوم آزادی پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی پر لال قلعہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب میں 3 خالصتانی دہشت گرد گرفتار
حال ہی میں پنجاب پولیس نے خالصتانیوں کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی تھی۔ پولیس نے کینیڈا میں بیٹھے خالصتانی دہشت گرد لکھبیر سنگھ عرف لنڈا کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لنڈا کے ساتھی بھتہ خوری، اسلحہ، پاکستان سے آنے والی منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے بتایا تھا کہ گرفتار کیے گئے تینوں کے کینیڈا میں چھپے دہشت گرد لکھبیر لنڈا سے تعلقات ہیں۔ تینوں ملزمین منظم جرائم اور بھتہ خوری کا بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ تمام حقائق کی چھان بین کے بعد جالندھر پولیس نے جال بچھا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزمین کو غیر ملکی ہینڈلرز نے حریف گینگ کے ارکان کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس-
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…