علاقائی

Naya Kashmir: کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل خطے میں روزگار کے مزید وسائل پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کی خواہاں

Naya Kashmir: جموں اور کشمیر جی 20 ممالک کے مندوبین کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے مندوبین آج سری نگر پہنچیں گے، عالمی سطح پر کشمیر کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے پر توجہ نمایاں ہو گی۔ کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل خطے میں روزگار کے مزید وسائل پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کی خواہاں ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

جی 20 ہمارے ملک کے لیے اس تقریب کی میزبانی کا ایک موقع ہے جو 70 سالوں میں شاذ و نادر ہی آیا ہے۔ ہم کشمیری عوام کی حیثیت سے اس ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں جس نے آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس میزبانی کے دوران بہت سے خطوں میں ہماری سیاحت، ثقافت، مہمان نوازی اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ انتظامیہ اور معزز مندوبین ترقی سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال  بھی کریں گے۔جی 20 بے روزگار نوجوانوں کے لیے امید ہے جو دہائیوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کے پاس مختلف شعبوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دکھانے کا سنہری موقع ہے۔

 اس سے طویل مدت میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جی 20 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو قدرتی خوبصورتی کو ظاہر کرے گا اور دنیا بھر میں کشمیر کی ثقافت کو بیان کرے گا۔ اس سے مستقبل قریب میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو لانے میں مدد ملے گی جس سے وادی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ وادی کے کئی حصوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے خاص طور پر سری نگر شہر دلہن کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ انتظامیہ معززین کے استقبال کے انتظامات میں بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ وفود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قیام و طعام کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت کی کوششوں سے عوام کے لیے بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور مستقبل قریب میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں، عام لوگ آج کے عظیم الشان ایونٹ کے حوالے سے پرجوش ہیں اور ایل جی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

11 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

11 hours ago