علاقائی

Kanpur News: کانپور میں ٹیچر نے ڈانٹا تو طلباء نے ماری گولی، ملزم گرفتار

Kanpur News: اتر پردیش کے کانپور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کیس میں دو نابالغ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ استاد کے ڈانٹنے پر دونوں نابالغوں نے اس پر گولی چلا دی۔ جس کی وجہ سے استاد شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں ملزمان آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق، ملزمین نے چوبے پور تھانے کے علاقے میں ایک اسکول میں ٹیچر کو مبینہ طور پر ڈانٹنے اور مارنے پر فائرنگ کر دی تھی۔ نابالغ بچوں کے حملے میں ٹیچر شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ملزم طالباء گیارہویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔

استاد کی ڈانٹ سے تھے ناراض

پولیس کمشنر رام کرشنا سورن کار نے کہا، ’’ایک نابالغ کیمسٹری کے استاد وکاس تیواری سے ناراض تھا، کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر جمعرات کو کلاس میں اسے ڈانٹا اور مارا تھا۔اس کے بعد اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر استاد پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں ملزمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Train Accident: آندھرا پردیش ٹرین حادثے میں اب تک 13 لوگوں کی موت، ریلوے نے بتائی حادثے کی وجہ، ‘سگنل اوور شوٹنگ’ کا کیا ذکر

دیسی ساختہ پستول سے حملہ

سورن کار کے مطابق، پولیس کی تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ نابالغ جمعہ کی صبح تقریباً 7.30 بجے اپنے ساتھ ایک دیسی ساختہ پستول لے کر اسکول پہنچے اور گیٹ پر تیواری کے آنے کا انتظار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب تیواری اسکول پہنچے تو دونوں لڑکوں نے ان پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کمشنر کے مطابق پولیس نے واقعے کے چند گھنٹے بعد دونوں نابالغوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دو رشتہ دار وویک اور اندریش یادو، جنہوں نے نابالغوں کو چھپانے میں مدد کی تھی، کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

7 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

8 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

8 hours ago