علاقائی

Kanpur: میئر پرملا پانڈے نے بلڈوزر پر سوار ہو کر نکالی انوکھی ترنگا یاترا، ویڈیو وائرل

Kanpur: ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت لوگ اپنے گھروں میں ترنگا لگا کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں، وہیں ریاست کے عوامی نمائندے بھی اپنے اپنے انداز میں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ اس دوران کانپور کی میئر پرملا پانڈے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بلڈوزر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں اور لوگ ترنگا لے کر ان کے پاس کھڑے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر انوکھی ترنگا یاترا نکالی اور بلڈوزر لے کر کانپور کی سڑکوں پر نکل آئیں۔

بتا دیں کہ بی جے پی ریاست بھر میں ترنگا یاترا نکال رہی ہے، جس کا مقصد ہر گھر میں ترنگا لگانا ہے۔ اس ترنگا یاترا کے دوران کانپور میں ایک انوکھا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کانپور کی میئر پرملا پانڈے اپنے حامیوں کے ساتھ بلڈوزر پر سوار ہو کر ترنگا یاترا نکالتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈوزر پر کئی ترنگے ہیں اور میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے نکلنے والے ترنگا جلوس میں حب الوطنی کے گیت گائے جانے کے درمیان افسران اور صفائی کے عملے میں جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ بتادیں کہ کانپور کی میئر پرملا پانڈے سوشل میڈیا سے لے کر اپنے بولڈ انداز تک ہر جگہ جانی جاتی ہیں۔ وہ کانپور میں ریوالور دادی اور اماں کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Independence Day 2023, Celebated by Bharat Express: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین اوپیندر رائے نے لہرایا ترنگا، آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین

کانپور کی میئر پرملا پانڈے، جو لائسنس ریوالور اور پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ اسکوٹی میں چلتی ہیں، اتنی عمر میں ہمیشہ جوش و خروش سے بھری رہتی ہیں۔ ترنگا یاترا کے دوران پرملا پانڈے نے کہا کہ پورے ملک کے تمام گھروں پر ترنگا جھنڈا لہرایا جائے۔ اسی لیے میونسپل کارپوریشن نے ترنگا یاترا نکالی ہے۔ دوسری جانب ترنگا یاترا میں بلڈوزر شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس بلڈوزر سے کانپ رہی ہے۔ اس بلڈوزر کی کارروائی کی وجہ سے بڑے بڑے مجرم ریاست سے بھاگ گئے ہیں اور جو وہاں ہیں وہ یا تو ہتھیار ڈال رہے ہیں یا انکاؤنٹر میں مارے جا رہے ہیں یا پھر جیل میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

21 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

28 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

34 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago