Balakot: جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب سیکورٹی فورسس نے دو دہشت گردوں کو ہلا ک کردیا۔جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ جہاں ایک بار پھر دہشت گردوں کے دخل اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ سیکورٹی فورسس نے کے جوانو ں نے پونچھ ضلع میں ایل اوسی کے قریب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ یہ دونوں دہشت گرد سرحد میں داخل ہونے کی کو شش کررہے تھے۔افسروں نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ دونوں دہشت گردوں کو ہفتہ کی دیر رات بالاکوٹ ضلع کے سیکٹر میں ہلاک کو مار گرایا گیا ۔ دونوں دہشت گرد راجوری ضلع میں اوپری دھانگری گاؤں میں ایک اور دو جنوری کو دونوں دہست گرد ان حملوں میں شامل تھے۔ ان حملوں میں دو بچوں سمیت چھ لوگوں کی مو ت ہوگئی تھی۔ فوج نے تلاشی مہم جاری ہے۔
آپ کو بتادیں کہ پونچھ ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران فوج نے کچھ مشتبہ سرگرمیاں دیکھی تھیں۔ جس کے بعد فوج نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ اب ایسی صورتحال میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد وہی حملہ آور تھے جنہوں نے نئے سال کے آغاز میں 24 گھنٹوں کے اندر دو دہشت گرد حملے کیے تھے۔
راجوری میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے فوج نے سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی تلاش کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے حوالے سے مسلسل الرٹ موڈ میں ہیں۔ آس پاس کے علاقوں میں کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
–بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…