علاقائی

Jharkhand Crime News: جھارکھنڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، لڑکے نے نابالغ لڑکی کو کلہاڑی سے کیا قتل، جانئے کیا تھی وجہ

گُملا: جھارکھنڈ کے گُملا ضلع میں منگل کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ رائڈیہ تھانہ علاقے کے پرانا رائڈیہ گاؤں میں 19 سالہ سُمن یادو نے ایک نابالغ لڑکی کو کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مہلوکہ حاملہ تھی۔ نابالغ لڑکی چھتیس گڑھ کے دھرم جے گڑھ کی رہنے والی تھی اور وہ گزشتہ ایک ہفتے سے سمن یادو کے گھر میں رہ رہی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق، منگل کی صبح دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد نوجوان نے غصے میں آ کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد وہ فرار نہیں ہوا بلکہ گھر کے اندر ہی بیٹھا رہا۔

اطلاع ملتے ہی رائڈیہ تھانہ انچارج سندیپ کمار یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ملزم کو وہیں سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر گُملا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

پوچھ گچھ میں ملزم نے قبول کیا جرم

پولیس ذرائع کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے جرم قبول کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ نابالغ کو گھر میں رکھنے پر اسے پشیمانی ہو رہی تھی اور غصے میں آ کر اس نے یہ قدم اٹھا لیا۔ ملزم کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک سے سو نہیں رہا تھا اور اس کی ذہنی حالت نارمل نہیں لگ رہی تھی۔

تمام ممکنہ محرکات کی تفتیش جاری

گاؤں میں اس واقعے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، لڑکی کے حاملہ ہونے کے بعد خاندان اور سماج کے دباؤ کی وجہ سے نوجوان ذہنی دباؤ میں تھا۔ پولیس قتل کے تمام ممکنہ محرکات کی تفتیش کر رہی ہے۔ رائڈیہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم اور خوف کا ماحول ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

44 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago