علاقائی

Jammu Kashmir budgam bypoll: بڈگام ضمنی انتخاب میں امیدواروں نےپرچہ  نامزدگی داخل کیا، نیشنل کانفرنس کے گڑھ میں اس بار کیا ہوگا؟

جموں و کشمیر کی دو خالی اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں بڈگام اور نگروٹہ میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی دوران نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے پیر (20 اکتوبر) کو بڈگام سیٹ کے لیے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے۔ آج امیدواروں کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا، اسی لیے آخری دن تمام جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی  داخل کیا۔ اس موقع پر ہر پارٹی کے حامی بھی بڑی تعداد میں موجود نظر آئے اور سب میں خاصا جوش و خروش دکھائی دیا۔

نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ نامزدگی فارم داخل کیا، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی کے ہمراہ ایم ایل اے وہید الرحمان پرا اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر موجود تھے۔ دوسری جانب بی جے پی کے امیدوار آغا سید محسن نے بھی آج اپنا نامزدگی فارم جمع کرایا۔ ان کے ساتھ حزب اختلاف لیڈر سنیل شرما موجود تھے۔

عمر عبداللہ کو نیشنل کانفرنس کی جیت کا یقین ہے

نامزدگی داخل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’نیشنل کانفرنس کی جانب سے آغا محمود نے آج بڈگام ضمنی انتخاب کے لیے اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔ پوری پارٹی آغا محمود کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج سے ہم بڈگام کے عوام تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ جس دن نتائج کا اعلان ہوگا، آغا محمود جموں و کشمیر اسمبلی میں بڈگام کے عوام کی کامیابی سے نمائندگی کریں گے۔ ہم دوسروں کا (اپنے امیدواروں  کے ناموں کا اعلان کرنے کا) انتظار کر رہے تھے، ہمیں کوئی جلدی نہیں تھی۔ تقریباً تمام جماعتوں کے امیدواروں نے آج ہی اپنے نامزدگی فارم داخل کیے۔ لیکن ہر کوئی ایک دوسرے کا انتظار کر رہا تھا۔ یہ ہماری حکمت عملی کا ایک حصہ تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

9 minutes ago

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

43 minutes ago

Soundarya Rajinikanth: سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے اداکاری کے بجائے گرافک ڈیزائنر کے طور پر شروع کیا کیریئر

سوندریا نے 2010 میں فلم ’گوا‘ کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز…

1 hour ago

Road Accident: ممبئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پل سے گری تیز رفتار کار، 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائر اسپتال کے چیف میڈیکل…

2 hours ago

Nawada School Viral Video: نوادہ میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر پر لگائے سنگین الزامات، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے الزام لگایا کہ جمعہ کو وہ امتحان کے لیے…

2 hours ago