Weather Today: دارالحکومت دہلی-این سی آر میں موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔ مئی کا مہینہ دہلی کے لوگوں کے لیے گرمی سے راحت والا تھا۔ منگل کو بھی دہلی-نوئیڈا کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہو گئی ہیں۔ منگل کی رات اور بدھ کی صبح بارش نے لوگوں کو سکون عطا کیا ہے اور مئی کے مہینے میں تپتی گرمی اور لو سے راحت ملی۔ دہلی اور نوئیڈا کی سڑکوں پر بھی جام پانی جمع ہونے اور سڑکوں پر ٹریف جام ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج یعنی بدھ کو بھی بارش کا یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں 5 جون تک درجہ حرارت 40 ڈگری سے نیچے رہے گا۔ یعنی 5 جون تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔
آج بارش بھی ہو سکتی ہے
محکمہ موسمیات نے آج کے لیے بھی ‘یلو’ الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں ٹریفک میں رک رک چلےگا اور جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وارننگ دی گی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو ریاست میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریانہ کے مہندر گڑھ، بھیوانی، چرخی دادری، حصار،سرسا اور فتح آباد اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں 24 گھنٹوں میں 61.5 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ چندی گڑھ میں 36.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے ہریانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.0 سے 36.0 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ جو کہ معمول سے 5.0 سے 12.0 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ اس کے علاوہ کم سے کم درجہ حرارت 19.0 سے 27.0 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…