علاقائی

Indore News: کتوں کی لڑائی پہنچی مالکان کی لڑائی تک جس نے لے لی 2 لوگوں کی جان

Indore News:  اندور سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شخص اپنے کتے کو ٹہلا رہا تھا کہ اس کے کتے کی اس کے پڑوسی کے کتے سے لڑائی ہو گئی۔ لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ لڑائی مالکان کے درمیان لڑائی کا سبب بن گئی۔ جس سے مالکان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی اور اس لڑائی کی وجہ سے کچھ لوگ وہاں جمع ہو گئے۔

لیکن اچانک ان میں سے ایک شخص اپنے گھر گیا اور بندوق لے آیا اور فائرنگ  شروع کر دی۔ اس کے فائرنگ کی وجہ سے 2 افراد کی موت ہو گئی اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جو زیر علاج ہیں۔اندور کے اے ڈی سی پی امرندر سنگھ نے کہا کہ،  گولی چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق ملزم کی شناخت راجپال راجاوت کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ایک بینک سیکورٹی گارڈ ہے۔ بینک گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے پولیس کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دو دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات بینک گارڈ اور اس کا پڑوسی اپنے کتوں کو ٹہلا رہے تھے، اسی دوران  جھگڑا شروع ہوا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں کے کتے آپس میں جھگڑنے لگے۔اس جھگڑے کے دوران بینک گارڈ اپنے پڑوسی پر مشتعل ہو گیا۔

ٹائمز ناؤ کی خبر کے مطابق، بینک گارڈ اچانک اپنے گھر گیا، اپنی لائسنس یافتہ بندوق نکالی اور اپنے پڑوسی کو گالی دیتے ہوئے ہوا میں گولیاں چلائیں۔

گرما گرم بحث کے بعد جب ایک ہجوم جمع ہوا تو گولیاں سڑک پر کھڑے دو لوگوں کو لگیں۔ مرنے والوں کی شناخت راہل اور ومل کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Petrol Diesel Rate: خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، نوئیڈا میں سستا تو پٹنہ میں مہنگا ہوا پٹرول-ڈیزل

ایڈیشنل ڈی سی پی اندور امریندر سنگھ نے بتایا، “فی الحال پولیس نے ملزم گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی لائسنسی بندوق ضبط کر لی ہے۔ دو لوگوں کو پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں بھی لیا ہے۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے”۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

10 minutes ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

15 minutes ago