علاقائی

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

دارالحکومت دہلی میں دیر رات ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں رنگ روڈ پر مونسٹی مارکیٹ کے قریب ایک بے قابو ڈی ٹی سی بس نے ایک شخص اور سول لائنز تھانے کے پولیس کانسٹیبل کو ٹکر مار دی۔ دونوں کو ٹکر مارنے کے بعد ڈی ٹی سی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جن دو افراد  کو ٹکر ماری  تھی ان دونوں کی  موت ہو گئی۔ دونوں کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد ڈی ٹی سی بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور ونود کمار (57) غازی پور کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

#WATCH दिल्ली: रिंग रोड पर मोनेस्ट्री मार्केट के पास एक अनियंत्रित डीटीसी बस ने एक व्यक्ति और पीएस सिविल लाइंस के एक पुलिस कांस्टेबल को टक्कर मार दी और डिवाइडर से टकरा गई। दुर्भाग्य से, दोनों की मृत्यु हो गई है। दोनों को मृत घोषित कर दिया गया। डीटीसी बस का ड्राइवर विनोद कुमार… pic.twitter.com/R6MdWM9Gny

بس ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی

معلومات کے مطابق پیر کی رات تقریباً 10 بجے رنگ روڈ پر واقع مونسٹی سے ڈی ٹی سی کی بس آ رہی تھی۔ تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے کے پاس ایک شخص کھڑا تھا جو اس کی زد میں آگیا ،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈی ٹی سی ڈرائیور ونود نے بس کو وہاں نہیں روکا بلکہ اسے تقریباً 100 میٹر تک لے گیا اور بیریکیڈ پر تعینات کانسٹیبل وکٹر بھی لوہے کے اس بڑے کھمبے سے ٹکرا گیا ،جس کی وجہ سے اس کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ڈی ٹی سی بس کا ڈرائیور بس چلا رہا تھا کہ اس میں لوہے کے کھمبے پھنس گئے جس کے بعد یہ پولیس بیریکیڈ سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد بس ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

11 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

18 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

30 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

57 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago