علاقائی

Hyderabad Fire: حیدرآباد کی گودام میں آتشزدگی، 2 خواتین سمیت 6 افراد کی موت

Hyderabad Fire: حیدرآباد (ٹی ایس) میں ایک کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چارمنزلوں تک پھیل گئی۔ اس حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے ڈی سی پی سینٹرل زون وینکٹیشورراؤ نے کہا کہ حیدرآباد کے نام پلّی کے بازار گھاٹ میں ایک اپارٹمنٹ احاطے میں واقع ایک گودام میں آگ لگنے سے 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس میں دوخواتین اور4 مرد شامل ہیں۔ 16 افراد کومعمولی چوٹوں کے ساتھ محفوظ بچالیا گیا۔ حادثہ حیدرآباد (ٹی ایس) کے نام پلّی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع گودام میں ہوئی۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پرقابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

عمارت میں کیمیکل اسٹورکیا گیا تھا: ڈی جی فائر

حادثہ سے متعلق ڈی جی فائرناگی ریڈی نے بتایا کہ عمارت میں کیمیکل کا عمارت میں کیمیکلزکو ذخیرہ کیا گیا تھا۔ یہ مکمل طورپرغیرقانونی تھا۔ عمارت کے اسٹیلٹ ایریا میں کیمیکل ذخیرہ کیا گیا تھا۔ یہ کیمیکل آگ لگنے کی وجہ بنے۔ اس حادثہ میں اب تک 21 افراد کو نکالا جا چکا ہے، جس میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago