گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ سڑک حادثہ نوئیڈا سے پری چوک جاتے ہوئے پیش آیا۔ ایکسپریس وے پر خراب پڑی ٹرک میں ایک کار پیچھے سے جا گھسی۔ مقامی لوگوں اور مقامی پولیس نے کافی کوشش کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا۔ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کی موت ہوگئی جبکہ باقی چار اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گریٹر نوئیڈا میں سڑک حادثے کا نوٹس لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی عہدیداروں سے کہا کہ وہ فوری طور پر علاج کے مناسب انتظامات کریں۔ سی ایم یوگی نے مہلوکین کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وہیں، پولیس موقع پر پہنچی اور بتایا کہ اتوار کی صبح نالج پارک تھانے کے سیکٹر 146 کے قریب تیز رفتاری سے آرہی ایک ویگنیر کار نے پیچھے سے کھڑے ایک خراب ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جس میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔
بتا دیں کہ اس سے پہلے ہفتہ کو آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر بھی ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں 5 افراد ہلاک، جب کہ 20 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ فیروز آباد کے ناصر پور تھانہ علاقے میں سنگ میل 49 پر اس وقت پیش آیا جب متھرا سے لکھنؤ واپس آنے والی سیاحوں کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
بس میں سفر کرنے والے تمام لوگ منڈن سنسکار کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ بس میں سوار زیادہ تر لوگوں میں خاندان کے افراد اور ان کے رشتہ دار شامل تھے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار 5 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو شکوہ آباد اسپتال میں داخل کرایا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد دوسرے اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…