علاقائی

Siwan Road Accident: سیوان میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت، ایک زخمی

سیوان: بہار کے سیوان میں ہفتہ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ سیوان ضلع کے گوریا کوٹھی تھانہ علاقے میں افراد موڑ کے قریب پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ خوفناک واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک کار کی دوسری گاڑی سے زوردار ٹکر ہو گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس دوران کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے میں مقامی لوگوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کار میں سوار لوگ ایک جاننے والے کو لینے پٹنہ ایئرپورٹ گئے تھے۔ جب وہ پٹنہ ہوائی اڈے سے سیوان کی طرف واپس آرہے تھے تو گوریا کوٹھی تھانہ علاقے کے تحت افراد موڑ پر کار ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تین افراد ہلاک ہو گئے۔ گاڑی سے پاسپورٹ بھی ملا ہے جس پر ابرار کا نام لکھا ہوا ہے۔ پولیس نے پاسپورٹ کی بنیاد پر مرنے والوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

سینئر پولیس حکام نے کیا بتایا؟

سینئر پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں کی شناخت ہو جائے گی۔ ساتھ ہی اس خوفناک سڑک حادثے کی تحقیقات کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سیوان صدر اسپتال بھیج دی گئیں۔

یہاں پہلے بھی ہو چکا ہے حادثہ

وہیں، اس حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، اس کا علاج صدر اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ افراد موڑ پر ایسا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ یہاں کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ہونے والے سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی موقع پر پہنچی پولیس لوگوں سے سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کرتی نظر آئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

5 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

7 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

7 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

7 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

8 hours ago