علاقائی

Jehanabad Accident: بہار کے جہان آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک اور نو زخمی

جہان آباد: ہفتہ کی صبح بہار کے جہان آباد میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور 9 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ کچھ زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو پی ایم سی ایچ، پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جہان آباد میں شادی کے مہمانوں سے بھری بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ ہولناک حادثہ پٹنہ-گیا این ایچ 22 پر لودی پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اس سڑک حادثے میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسی دوران ایک بچہ سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔؎

بتایا جا رہا ہے کہ شادی کے تمام مہمان پٹنہ ضلع کے دولہنگنج تھانہ علاقے کے تحت لال بھدسارا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ لال بھدسارا سے شادی کی بارات قادر گنج تھانہ علاقے کے تحت دت مائی گاؤں تک گئی۔ مہلوک کے رشتہ دار بھنو یادو نے بتایا کہ شادی کی بارات قادر گنج تھانہ علاقہ کے دت مائی گاؤں گئی تھی۔ بس ڈرائیور نشے میں تھا، شادی کی پارٹی والوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں میرا پوتا بھی ہلاک ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت 10 سالہ پرنس کمار اور45 سالہ ایوگیا رام ساکن لال بھدسارا اور گیا ضلع کے ٹکاری کوری بیگھہ کے رہنے والے 35 سال کے ارون شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

کڑونا تھانے کے پولیس افسر بی کے سنگھ نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور نو لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے اور کچھ کو پٹنہ بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے بھری بس شادی ختم ہونے کے بعد رات کو گھر واپس آرہی تھی۔ اسی دوران ہائی وے پر ایک بس اور ٹرک آمنے سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ اس میں قصور کس کا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago