پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے دنیاوان علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک درد ناک سڑک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا ،جب نالندہ ضلع کے ہلسہ تھانہ علاقے کے مالامہ گاؤں کے لوگ ایک آٹو میں سوار ہو کر گنگا میں اشنان کے لیے فتوحہ جا رہے تھے۔راستے میں الٹراٹیک فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو زوردار ٹکر ماری، جس سے آٹو کے پرخچے اُڑ گئے۔ موقع پر ہی 7 افراد دم توڑ گئے، جب کہ ایک کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 7 افراد کو فوری طور پر پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (PMCH) منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں، مالامہ سے تھا۔ تمام افراد فجر کے وقت مذہبی مقصد کے لیے گنگا اشنان کرنے روانہ ہوئے تھے، لیکن راستے میں یہ درد ناک حادثہ پیش آ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ٹرک کی شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
واقعے پر ریاستی وزیراعلیٰ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایات دی ہیں۔ مقامی افراد نے بھی اس دردناک سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سڑک تحفظ کے مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔
ایک ساتھ اتنے افراد کی موت سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ مرنے والوں کے گھروں میں ماتم چھا گیا ہے، اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مینوفیکچرنگ، سروس، ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی شعبوں میں توسیع کو ملے گا فروغ۔ کامیاب…
جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…
کمپنی نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز کے لیے جامع رسک پلاننگ انتہائی اہم ہوگی، جس…
وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…
پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…
مظفر نگر کے طالب کو میرٹھ کی ذاکر کالونی میں قتل کیا گیا، بیوی علمہ…