علاقائی

Holi 2024: بجنور میں انسانیت شرمسار، ماں،بیٹی اور بیٹے کو گھیر کر زبردستی رنگوں سے نہلا دیا، ویڈیو وائرل، ایف آئی آر درج

Holi 2024: ملک بھر میں لوگ ہولی منا رہے ہیں۔ اتر پردیش کے بجنور کا ایک شرمناک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سڑک کے کچھ لڑکے موٹر سائیکل پر جانے والے ایک مسلم نوجوان کو روکتے ہیں اور پھر اس پر رنگین پانی ڈالتے ہیں۔ اس واقعہ کے دوران نوجوان کے ساتھ دو خواتین بھی بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ بھی ایسی ہی بدتمیزی کی گئی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجنور میں بائیک پر سوار ایک مسلم خاندان پر زبردستی رنگ لگایا گیا ہے۔ نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہے اور جب وہ آتا ہے تو اسے روک دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہاں رنگ کھیلنے والے نوجوان ہیپی ہولی کا نعرہ لگاتے ہیں اور کچھ اس کی موٹر سائیکل کی چابیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی دوران کچھ فاصلے پر کھڑا ایک نوجوان ڈرائیور اور پیچھے بیٹھی خواتین پر پانی پھینکتا ہے۔ پھر ایک اور نوجوان آتا ہے اور بائیک چلانے والے مسلم لڑکے کے چہرے پر رنگ لگا دیتا ہے۔اس کے بعد رنگ لگانے والا لڑکا پیچھے جاتا ہے اور پیچھے بیٹھی خواتین کو بھی رنگ لگا دیتا ہے۔ اس  کےبعد سبھی نوجوان ‘جئے شری رام’ اور ‘ہر ہر مہادیو’ کے نعرے لگانے لگتے ہیں۔

بجنور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کیا کہا؟

بجنور کا ایک ویڈیو آج صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، پولیس نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کچھ لوگ موٹر سائیکل پر جانے والے خاندان کو روک کر ہراساں کر رہے ہیں۔ انہیں روکا جا رہا ہے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،ان پر زبردستی رنگ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal Arrested: سی ایم اروند کیجریوال کا ای ڈی کی تحویل سے پہلا حکم، وزارت پانی سے متعلق ہے معاملہ

بجنور پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان افراد کی شناخت کر رہی ہے۔ وہاں کے سی او کو متاثرہ خاندان سے ملنے اور شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے۔ اور جلد از جلد اس پر مناسب ایکشن لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بجنور پولیس آپ سب سے درخواست کرتی ہے۔ ہولی ایک پوترا تہوار ہے اور کسی کو بھی اس میں زبردستی رنگ نہ لگائیں۔ اس پوترا تہوار پر کسی کو پریشان نہ کریں۔ اگر کوئی کسی کو ہراساں کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف مناسب کارروائی کرے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

44 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago