علاقائی

Himachal: شملہ میں دردناک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر، فلمی انداز میں ٹرک نے 4 گاڑیوں کو کچلا، میاں بیوی جاں بحق

Himachal: ہماچل کے شملہ میں بدھ کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے کھڑی 4 سے 5 کاروں کو ٹکر مار دی۔ اس دردناک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 4 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ حادثے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے ٹرک موڑتا ہے اور 4 سے 5 گاڑیوں کو ٹکر مار کر الٹ جاتا ہے۔

یہ حادثہ ٹھیوگ-چھیلا ہائی وے پر پیش آیا، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 4 لوگ زخمی ہوئے۔ ٹرک ڈرائیور نے تیز موڑ لیتے ہوئے کنٹرول کھو دیا جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

دردناک ویڈیو منظر عام پر

اس حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں ایک پولیس اہلکار ہاتھ دکھا کر ٹرک کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور سڑک کے دوسری طرف کئی گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن ٹرک تیز رفتاری پر تھا اور ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے ٹرک گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے الٹ جاتا ہے۔ اس کے بعد تباہ شدہ گاڑی میں دو مسافر باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ گاڑی کے ڈرائیور کو کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں – Haryana Violence: نوح اور میوات میں فسادات کے بعد کیسے ہیں حالات؟ کیا کشیدگی کی صورتحال کمی آئی؟

https://twitter.com/upuknews1/status/1688937862668886016?ref_src=twsrc%5Etfw

ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی تھی موقع پر موجود

حادثے کے وقت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے شملہ پولیس بھی موقع پر موجود تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹرک سامنے آیا اور 4 گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے الٹ گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک کے الٹنے سے پہلے دائیں موڑ لینے کی کوشش کی، لیکن اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے وہ الٹ گیا۔ ڈی ایس پی سدھارتھ شرما نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک نے یکے بعد دیگر تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس میں دو افراد کی موت ہو گئی۔

معلومات کے مطابق یہ ٹرک نارکنڈہ سے سیب کے ڈبوں کو لے کر جا رہا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک چھیلا کے قریب پہنچا۔ بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک بے قابو ہو گیا اور حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جان کی بازی ہارنے والے دو افراد میاں بیوی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

6 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

7 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

7 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

7 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

8 hours ago