ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کے لوگوں کو اب ہیریٹیج پارک میں سیر و تفریح کا موقع ملے گا، کیونکہ ریلوے کی جانب سے آگرہ میں ریاست کا پہلا ہیریٹیج پارک بننے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہیریٹیج پارک کی تعمیر کوڑے کی ڈھیر میں تبدیل ہوچکی زمین پر کی جا ئے گی ۔ اس معاملہ پر آگرہ ریلوے بورڈ کے پی آر او نے میڈیا کو بتایا کہ آ گرہ کینٹ کے پرتاپ پورہ روڈ شری رام چوراہے کے نزدیک ریلوے کی خالی زمین یونہی بے کار پڑی تھی ۔ وہ زمین کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی، لیکن اب ریلوے نے اس خالی پڑی زمین پر ہیریٹیج پارک تعمیر کرنے کامنصوبہ بنایا ہے، وہیں ریل کوچ کے ریسٹو رینٹ میں لوگو ں کو ذائقہ دار کھانا بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ آگرہ میں کُھلنے جارہے اترپردیش کا پہلا ہریٹیج پارک اور ریل کوچ ریسٹورینٹ کی شروعات جولامیں ہوگی ۔ اس پر تیزی سے کام جاری ہے، اسے آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن روڈ عیدگاہ بس اسٹینڈ جانے والے چوراہے پر ریلوے کی خالی پڑی زمین پر ہیر یٹیج پارک تعمیر کیا جائے گا ۔ گزشتہ سال ریلوے نے دو ہزار مربع اراضی پرریل کوچ ریسٹورینٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہیرٹیج پارک کی تعمیر کا بھی فیصلہ لیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ ریل کوچ ریسٹورینٹ بنانے کے لئے ریل پٹری بچھا کر اس پر ایک ٹرین کوچ کو کھڑا کیا گیا ہے
اینٹِک لائٹ سے منور ہوگا ریسٹورینٹ
کوچ کو ڈیزائن کرنے والے چیتن اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین کوچ ریسٹورینٹ کو مہاراجا و ہیر یٹیج ٹرین کے طرز پرتعمیر کیا جارہا ہے۔ اسے اینٹک لائٹ سے منور کیا جائے گا ۔ اس میں ہیریٹیج اور میرکّن لائٹ لگائی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ریٹسورینٹ کا پلیٹ فارم سُرخ پتھروں تعمیر کیا جائے گا۔
ریسٹو رینٹ کو لے کر دیپک شرما نے بتایا میڈیا کو بتایا کہ اس میں مجموعی طورپر 74 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، اس میں36 لوگ کوچ کے اندر تو36 لوگ کوچ کے باہربیٹھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیریٹیج پارک میں تقریباً دس دکانیں ہوں گی، جن میں کھانے۔ پینے کی اشیاء مہیا ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیر یٹیج پارک میں سب سے پہلے کوچ ریسٹورینٹ کی شروعات ہوگی، اس کے لئے ٹورسٹ گائیڈ بھی ہوگا، ساتھ ہی وہاں آن لائن بُکنگ کی سہولت بھی ہوگی، یہاں پر بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔
اِس گروپ کو دی جارہی ہے نگرانی کی ذمہ داری
آگرہ ریل منڈل کے پی آراو نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے کی جانب سے ہیریٹیج پارک کی زمین کو پانچ سال کے لئے لیز پر دیا جارہا ہے۔ اس کی نگرانی کی ذمہ داری ہلٹن گروپ کو سونپی گئی ہے، کیونکہ ہیریٹیج پارک کی تعمیر سے لے کر کوچ ریسٹورینٹ چلانے کا ٹینڈرہلٹن گروپ کو دیا گیا ہے، ا س سے ریلوے کو تقریباً 80 لاکھ کا ریونیو ملے گا ۔ انہو ں نے بتایا کہ ریلوے اور ہلٹن گروپ کے درمیان پانچ سالوں کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی آر او نے یہ بھی بتایا کہ ہیریٹیج پارک میں کوچ ریسٹورینٹ کے ساتھ ہی ریل میوزمیم بھی بنا یا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ریلوے کے پرانے سگنلز اور باکس ٹکٹ کے ساتھ دیگر اشیاء بھی رکھی جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…