علاقائی

Hapur News: موت کا سفر کر رہے ہیں اسکول کے طلباء ، بس کے پیچھے اور کھڑکیوں سے لٹک کر جا رہے گھر، انتظامیہ بنی خاموش تماشائی

Uttar Pradesh: اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں اسکولی بچوں کی اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھر واپس جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ خوفناک ویڈیو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ ان بچوں پر کوئی توجہ کیوں نہیں دے رہا۔ نہ اسکول انتظامیہ، نہ بچوں کے لواحقین، نہ حکومت، نہ کوئی۔ پتہ نہیں کب سے یہ بچے اس طرح سکول سے گھر لوٹ رہے ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو ہاپوڑ کے بہادر گڑھ تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں پر پرائیویٹ بس میں اسکول کے بچے بری طرح سے بھرے ہوئے ہیں۔ بچوں کو اندر جگہ نہ ملنے پر وہ سیڑھی پر بس کے اوپر اور پیچھے لٹکتے نظر آ رہے ہیں۔

یہاں بہادر گڑھ تھانہ علاقے کے سیانہ روڈ پر ایک پرائیویٹ بس میں اسکول کے بچے اس طرح بھرے ہوئے ہیں کہ انہیں اپنی جان کی بھی پروا نہیں۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

بس کے پیچھے سیڑھی پر لٹکے دکھائی دے رہے ہیں طلباء

وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے کئی بچے بس میں سوار ہو رہے ہیں اور وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ پرائیویٹ بس میں اسکول کے بچے اتنے بھرے ہوئے ہیں کہ انہیں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ جب ان اسکولی بچوں کو بس کے اندر جگہ نہ ملی تو وہ نہ صرف بس کی چھت پر چڑھ گئے بلکہ کھڑکیوں سے اور بس کے پیچھے لٹکتے بھی دیکھے گئے۔

اگر اسکول کے بچوں کے اس سفر کو موت کا سفر کہا جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ بس ڈرائیور بھی اسکول کے بچوں سے بھری اس بس کو ایک ہی سڑک پر اندھا دھند چلا رہا ہے۔ جس کی ویڈیو پیچھے بھاگتے ہوئے ایک گاڑی سوار نے بنائی اور اسے وائرل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں- Gyanvapi Masjid ASI Survey Case: گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر روک برقرار، الہ آباد ہائی کورٹ میں کل پھر ہوگی سماعت

ٹریفک قوانین کی نہیں ہو رہی پاسداری

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاپوڑ میں روڈ سیفٹی ویک چل رہا ہے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ذمہ داری ہاپوڑ کی پولیس پر ہے، لیکن اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ روڈ سیفٹی ہفتہ کی حقیقت میں کتنی پیروی کی جا رہی ہے یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ سڑک پر چلنے والا یہ روڈ سیفٹی ہفتہ صرف کاغذوں پر ہی کیا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Assembly Election Results : اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل کانگریس نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں مقرر کئے آبزرور

جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…

12 minutes ago

Assembly Election Results 2024: جھارکھنڈ-مہاراشٹر میں کس کی بنے گی حکومت، کون ہوگا بے دخل؟ آج ہوگا فیصلہ

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8…

18 minutes ago

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

8 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

9 hours ago