ریاست اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے ایک دولہے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، در اصل یہاں ایک دولہے کو پیڑ سے باندھ کراس کی جم کر پٹائی کی گئی، جانکاری کے مطابق دولہے کے جہیز کے مطالبہ پر دولہن کے اہل خانہ کافی برہم ہوگئے اور دولہے کو پیڑ سے باندھ د یا گیا، اتنا ہی نہیں دولہے کے علاوہ باراتیوں کو بھی لوگوں کے غم وغصہ کا عتاب جھیلنا پڑا۔ یہ واقعہ پرتاپ گڑھ کے ماندتھا علاقہ کے ہرکھپور کا بتایاجارہا ہے،جونپورسے بارات آئی تھی، لڑ کی والوں نے بڑے دھوم دھام سے باراتیوں کا استقبال کیا۔
دولہے نے جہیز کا مطالبہ کیا
بتا یاجارہاہے کہ شادی کی تقریب میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا،اچانک جئے مالہ کے رسم کے وقت دولہے نے دولہن والوں سے جہیز کا مطا لبہ کردیا۔ لڑکی والوں نے بہت سمجھا یا، دولہے کے ساتھ آئے باراتیوں نے دولہے کو خوب سمجھایا، لیکن دولہے نے کسی کی ایک نہ سُنی، اس کے بعد برہم لڑکی والوں نے دولہے کو پیڑ سے باندھ دیا، دولہے کو بچانے آئے باراتیوں پر بھی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا، فریقین کے درمیان تنازعہ کے بڑھنے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی، مقامی پولیس نے دولہے اور باراتیوں کو لڑکی والوں کے قبضہ آزاد کرایا، فریقین کو تھانہ طلب کیا گیا، تھانہ کے احاطہ میں دن بھر پنچائیت چلتی رہی ،پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا۔
دولہے نے جہیز میں کیا مانگ لیا؟
در اصل 14 جون کو پرتاپ گڑھ کے ہرکھپور میں رامی کشورورما کی بیٹی کی شادی تھی، بارات جونپور کے سکرا لودہ گاؤں سے آئی تھی، لڑ کی اہل خانہ نے دولہے سمیت باراتیوں کا شاندار استقبال کیا۔ اسی دوران دولہے اور اس کے رشتہ داروں نے لڑکی کے والد سے جہیز کا مطالبہ کردیا، جہیزکا مطالبہ کئے جانے کے بعد دولہن کے رشتہ داروں کی جانب سے دولہے اور اس کے رشتہ داروں کو کافی سمجھا گیا، تاہم دولہا کسی بھی قمیت پربغیر جہیز کے شادی کے لئے تیا رنہیں ہوا۔ رفتہ رفتہ فریقین کے درمیان تنازعہ بڑھتا گیا۔ باراتی اور لڑکی کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گئی۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…