علاقائی

ایل بی ایس یونیورسٹی میں عظیم الشان ثقافتی پروگرام ‘مدھورنجنی’ کا انعقاد، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، نئی دہلی کے گولڈن جوبلی گراؤنڈ فلور آڈیٹوریم میں کانووکیشن کے موقع پر ایک شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت ایکسپریس نیوز اور لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدہ ‘مدھورنجنی’ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منتظمین نے اوپیندر رائے کا بطور مہمان استقبال کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی میں 05 دسمبر 2023 کو پہلی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانووکیشن میں یونیورسٹی کی وزیٹر اور ہندوستان کی عزت مآب صدر دروپدی مرمو مہمان خصوصی کے طور پر اجتماع سے خطاب کریں گی۔ کانووکیشن کی تقریب سے ایک دن پہلے 4 دسمبر کو ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام ‘مدھورنجنی’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

15 mins ago