لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ حکومت PMAY کے تحت غریبوں کو زمین اور مکان فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے جموں کے اکھنور کے گرکھل سیما گرام پنچایت میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا “ملکی وسائل پر غریبوں کا پہلا حق ہے، اس سے پہلے حکومت کی جانب سے بے زمین لوگوں کو زمین فراہم کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ ہم نے رجعت پسند اراضی قوانین کو ختم کر دیا ہے اور حکومت بے زمین غریبوں کو بھی زمین اور ایک گھر فراہم کرے گی۔ PMAY نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔”
وہیں سنہا نے گرکھل پنچایت کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں کے لیے ضلع انتظامیہ کی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “گرکھل کی سرحدی گرام پنچایت باشندوں کی فعال شراکت سے ترقی کا سنہری باب لکھ رہی ہے اور اسے ایک ماڈل گاؤں میں تبدیل کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (PMAY-G) کے تحت جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کو اضافی 1,99,550 مکانات مختص کیے ہیں اور ان میں سے 19,000 سے زیادہ مکانات جموں ضلع کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا، “یہ الاٹمنٹ ‘سب کے لیے رہائش’ کے مقصد کو حاصل کرنے میں بہت مدد کرئے گا۔
سنہا نے ضلع انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈر محکموں کی اسکیموں کے موثر نفاذ اور پروجیکٹوں پر عملدرآمد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جو پچھلے کئی سالوں سے زیر التوا تھے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ہمارا عزم ہے کہ گاؤں اور شہر کے درمیان فرق کو پر کیا جائے۔ ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کر رہے ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو مضبوط کر رہے ہیں اور اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔” ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی گاؤں، خاص طور پر سرحدی باشندوں کو بنیادی سہولیات، روزگار اور روزی روٹی کی تلاش میں شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔”
سنہا نے کہا کہ ضلعی حکام نے پنچایتی راج ممبران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ گڑکھل کے لیے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں 12.19 کروڑ روپے “انہوں نے کہا کے 32 ترقیاتی پروجیکٹ شامل ہیں۔ “اس پنچایت میں ہر گھر کو مناسب پانی کی فراہمی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ گرکھل اور جموں و کشمیر کے دیگر سرحدی گاؤں کے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو سمگر کرشی وکاس یوجنا کے تحت شامل کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…