علاقائی

G20 meeting in Srinagar: جموں کشمیر کے باشندوں کو سری نگر میں منعقد جی۔20 اجلاس سے سیاحت کو فروغ ملنے کی امید

سری نگر: جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 3rd جی۔20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران غیر ملکی مندوبین نے میٹنگز اور سیشنز میں شرکت کی جن میں جی۔20 ممالک کے درمیان سیاحت اور دیگر پیش رفت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سری نگر میں جی۔20 میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے گاندربل کے ایک باشندہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، ہمیں یہ بھی امید ہے کہ اس طرح کے پروگرام اکثر منعقد ہوتے ہیں اور لوگ یہاں کثرت سے آتے ہیں، غیر ملکی سیاح آئیں گے اور اس سے یہاں بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب پورا ملک جانتا ہے کہ کشمیری اچھے میزبان ہیں اور ہم نے مندوبین کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے۔

کشمیریوں نے جی۔20 اجلاسوں کا خیر مقدم کیا جس سے کشمیر میں سیاحت اور کاروباری شعبے کو فروغ ملے گا۔ یہ مندوبین سری نگر کے مختلف مشہور مقامات کا دورہ کرنے والے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزراء جی کشن ریڈی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اور جی۔20 شرپا امیتابھ کانت نے اجلاس میں شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریڈی نے کہا کہا کہ وزارت سیاحت اور حکومت ہند تمام جی۔20 ممبر ممالک اور تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ لوگوں اور کرہ ارض کو فائدہ پہنچانے والے پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

وہیں سنگھ نے کہا کہ سری نگر میں کاریگری کی ایک وسیع رینج ہے اور یہاں دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔ جہاں تک معیشت، ماحولیات اور سماج کے تئیں ذمہ داری کا تعلق ہے، ہندوستان عالمی ذمہ داری کو بانٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بہت زیادہ باخبر ہیں اور وہ ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے پیش کردہ بے پناہ مواقع کو دیکھ سکتے ہیں۔ سری نگر کا عام آدمی پی ایم مودی کی قیادت میں عالمی سفر کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

سیشن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ علم، حکمت اور دلکش منظر کا مرکز رہا ہے۔ 30 سال تک امن کی اس سرزمین کو پڑوسی ملک کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شکار ہونا پڑا۔ تاہم، پی ایم مودی ایسی ترقیاتی اسکیمیں لائے جنہوں نے ریاست کو بااختیار بنایا۔ جموں و کشمیر اب ایک نئے دور کے لیے کھلا ہے۔ آج جموں و کشمیر ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک کے طور پر کھڑا ہے۔

۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار

ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…

2 minutes ago

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

55 minutes ago

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

10 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

11 hours ago