-بھارت ایکسپریس
Supreme Court: سپریم کورٹ میں آج پانچ نئے ججوں کی تقرری کی ،جس سے عدالت عظمیٰ میں ججوں کی کل تعداد 32 ہو ئی۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔ پیر کو راجستھان، پٹنہ اور منی پور کی ہائی کورٹس کے تین چیف جسٹس ۔راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل( Pankaj Mithal)، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول (Sanjay Karol)اور منی پورہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار کے ساتھ دو دیگر سینئر ججوں بھی حلف لیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احسن الدین امان اللہ (Ahsanuddin Amanullah)اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس منوج مشرا کو بھی چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف دلائی ۔ تقریب عدالت کی نئی عمارت کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ان ججوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے تحت دفعات کے مطابق ہندوستان کے معزز صدر نے ہائی کورٹس کے درج ذیل چیف جسٹس اور ججوں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ میں ان سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
اتوار کو صدر دروپدی مرمو کی دعوت پر چیف جسٹس ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے راشٹرپتی بھون کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں امرت ادیان اوغان کو دیکھا۔ اس دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کی گئیں۔ جس میں ڈی اوئی چندر چوڑ اور سپریم کورٹ کے جج نظر آئے۔
صدر کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں، انہوں نے لکھا، صدر جمہوریہ کی خصوصی دعوت پر، چیف جسٹس آف انڈیا ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ سمیت سپریم کورٹ کے ججوں نے راشٹرپتی بھون کے امرت ادیان کا دورہ کیا۔ حال ہی میں حکومت نے راشٹرپتی بھون کے ’مغل گارڈن‘ کا نام بدل کر ’امرت ادیان‘ کر دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…