علاقائی

Firing in Patna: پٹنہ میں دن دیہاڑے فائرنگ، ماں بیٹی ہلاک، باپ زخمی

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پیر کے روز بدمعاشوں نے دن دیہاڑے ایک فیملی پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ میں ماں بیٹی ہلاک اور باپ زخمی ہوگیا۔ زخمی کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے شروع کی واقعے کی تفتیش

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ عالم گنج تھانے کے علاقے نیو جعفرآباد کالونی میں پیش آیا جہاں جرائم پیشہ افراد نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گولی مار دی۔ اس واقعے میں دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔

گھر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائی گئیں

بتایا جاتا ہے کہ بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ مرنے والوں کی شناخت مہالکشمی دیوی اور ان کی بیٹی سنتھالی کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ مہالکشمی دیوی NMCH میں نرس تھیں اور حال ہی میں ریٹائر ہوئی تھیں۔ مہالکشمی کے شوہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

واقعے کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں سکی

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں کئی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے جلد ہی بدمعاشوں کی شناخت ہو سکتی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری جاری

پولیس نے موقع سے کئی خول بھی برآمد کیے ہیں۔ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

22 minutes ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

1 hour ago