علاقائی

Andhra Pradesh Assembly Election 2024: اداکار اور این ڈی اے امیدوار پون کلیان کیلئے مصیبت بنیں ‘بگ باس’ کی یہ مشہور ٹرانس جینڈر کنٹسٹنٹ، آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں پیٹھا پورم سیٹ سے دیں گی ٹکر

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں پیٹھا پورم سیٹ سے ٹرانس جینڈر امیدوار تمنا سمہادری کا مقصد برہمن بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے یہاں ایک ویدک اسکول قائم کرنے کے علاوہ اس شہر کو قومی سطح پر ایک روحانی مرکز کے طور پر تبدیل کرنا ہے۔

بھارتیہ چیتنیہ یوجنا پارٹی کی امیدوار تمنا نے اس حلقے کے سیاسی منظر نامے کو پیچیدہ بنا دیا ہے کیونکہ وہ اپنے حریف نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اور جن سینا کے بانی پون کلیان اور وائی ایس آر کانگریس کی ونگا گیتا کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

تمنا نے ماڈلنگ چھوڑ کر 2019 میں سیاست میں قدم رکھا اور آندھرا پردیش میں الیکشن لڑنے والی پہلی ٹرانس جینڈر بن گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے منگل گری سے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش کے خلاف انتخاب لڑا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تمنا ‘بگ باس’ کے تیلگو ورژن میں حصہ لے کر سرخیوں میں آئیں۔ یہ پروگرام کا تیسرا ایڈیشن تھا جو تلگو ٹی وی چینلز پر نشر ہوا تھا۔

تمنا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسے طاقتور لیڈروں کو چیلنج کر پائیں گی، تو انہوں نے کہا، ’’مجھے الیکشن لڑنے کے لیے کروڑوں روپے کی ضرورت کیوں ہے؟ مجھے سفر کے لیے ہیلی کاپٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ میں پیسے بانٹ کر ووٹ نہیں خریدتی۔ میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلاؤں گی۔ لوگ میری عزت کرتے ہیں۔‘‘

تمنا کے انتخابی حلف نامے کے مطابق، ان کے پاس 7.5 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد ہے جس میں سونے کے زیورات بھی شامل ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پیج کے 40000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کا فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹ بھی ہے جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راج ببر کو گروگرام اور آنند شرما کو کانگڑا سے ملا ٹکٹ، کانگریس نے جاری کی ایک اور امیدوار کی فہرست

انہوں نے کہا، “اگر میں جیت جاتی ہوں، تو میں پیٹھا پورم کو قومی سطح پر ایک روحانی مرکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہوں،” انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ویدک اسکول قائم کرنا چاہتی ہوں اور برہمن بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا چاہتی ہوں۔ میں یہ بھی یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ حکومت روحانی مرکز کے لیے 20 ایکڑ اراضی دے‘‘۔ وہ ایک سال میں دو فصلوں کو یقینی بنانے کے لیے اس علاقے میں ایک آبپاشی پراجیکٹ پر عمل درآمد دیکھنا چاہتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago